اہم ترین

جلال آباد یوتھ کی پریس کانفرنس

ایک میگاواٹ بجلی کا منصوبہ کرپشن کے نذر

گلگت (بیورو چیف) جلال آباد 1, میگاواٹ واٹ پاور ہاؤس اپ گریڈیشن منصوبے میں ہونے والی کرپشن میں ملوث افراد کی پشت پناہی کی جا رہی ہے وزیر اعلیٰ اینٹی کرپشن ٹیم کو آزادانہ طور تحقیقات کرنے کا موقع دیں تاکہ کرپشن میں ملوث افراد بے نقاب ہو سکے ان خیالات کا اظہار بدھ کے روز جلال آباد یوتھ سپریم کونسل کے صدر یاور عباس ایڈوکیٹ نے چیئرمین عوامی ایکشن کمیٹی احسان علی ایڈووکیٹ سمیت یوتھ کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ گلگت سنٹرل پریس کلب میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس کے دوران کیا انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ جہاں عوامی منصوبوں پر کرپشن ہو گی وہاں عوام بلخصوص یوتھ ان کرپٹ عناصر کے خلاف احتجاجاً سڑکوں پر نکل آئے گی کسی بھی علاقے میں کرپشن کے خاتمے کے بغیر ترقی ممکن نہیں اور اس ناسور کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے تمام طبقوں کو متحد ہونا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جلال آباد میں عوام کو اس وقت بدترین بجلی لؤڈ شیڈنگ اور تعلیم و صحت کے مسائل کا سامنا ہے جلال آباد پرائمری و مڈل اسکول کے باہر ہائی اسکول کا بورڈز آویزاں کر کے عوام کو بیوقوف بنایا گیا جبکہ یہاں سٹاف و کلاسسز مڈل و پرائمری سطح فراہم ہیں انھوں نے کہا کہ جلال آباد میں گرلز کالج کی ضرورت ہے لیکن یہاں پر ہائی اسکول کا بھی وعدہ پورا نہیں کیا گیا بچیاں دوسرے علاقے جاکر ہائی اسکولوں میں داخلے لینے پر مجبور ہیں پریس کانفرنس میں عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنما احسان ایڈوکیٹ نے بھی شرکت کی اور جلال آباد یوتھ سپریم کونسل کے موقف کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھی کرپشن اور دیگر سماجی مسائل کے خلاف جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ بھرپور کردار ادا کریں گے یاور عباس ایڈوکیٹ نے عوامی مسائل پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کو تعلیم، روزگار اور بہتر مواقع فراہم کیے بغیر معاشرتی استحکام ممکن نہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ کرپشن کے خلاف فوری اقدامات کرے اور عوامی مسائل کے حل کے لیے ٹھوس پالیسیاں اپنائے۔پریس کانفرنس میں عوامی ایکشن کمیٹی اور جلال آباد یوتھ سپریم کونسل کے عہدیداران نے ایک مشترکہ لائحہ عمل تشکیل دینے پر بھی زور دیا تاکہ خطے میں انصاف شفافیت اور ترقی کو یقینی بنایا جا سکے کانفرنس سے نفیس ایڈوکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جلال آباد کا علاوقہ ایک بہت بڑی آبادی پر مشتمل ہے لیکن ہر آنے والے عوامی نمائندوں کی عدم دلچسپی و لاپرواہی باعث یہ بڑی آبادی والا علاقہ بنیادی مسائلِ کے حل سے محروم ہے انھوں نے جلال آباد پاؤر ہاؤس کی آپ گریڈیشن منصوبے کے کرپشن میں ملوث افراد کو فوری طور تحقیقاتی عمل سے گزرنے کا مطالبہ کیا۔

کرن قاسم

کرن قاسم گلگت بلتستان کی پہلی ورکنگ خاتون صحافی ہے جو گلگت بلتستان کی خواتین سمیت عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button