سیاست اور معیشت

سابق وزیر اعلیٰ خالد خورشید اپنی جعلی ڈگری کیس لڑ نہیں سکا ایمان شاہ

اہم پریس کانفرنس

  • گلگت (کرن قاسم) منگل کے روز معاون خصوصی برائے اطلاعات گلگت بلتستان ایمان شاہ نے ایک ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیر اعلیٰ خالد خورشید وہ پاکستان کا پہلا وزیر اعلیٰ ہے کہ جن کے منہ پر پہلے عدالت سے جعلی ڈگری کا کالا دھبہ لگا تھا اب دوسری مرتبہ عدالت سے ان کے منہ پر 34 سال جیل کی سزا کا دھبہ بھی لگ گیا اپنے آپ کو بڑا پھندا خان سمجھتا پھرتا تھا اور ہر جلسہ جلوسوں میں جا کر کہتا تھا کہ میری ڈگری جعلی نہیں تھی میرے ساتھ زیادتی کی گئی ہے آگر آپ کے ساتھ زیادتی ہوئی تھی تو آپ نے چیف کورٹ سے جعلی ڈگری والے وزیر اعلیٰ قرار دینے کے فیصلے خلاف سپریم اپیلیٹ کورٹ یا سپریم کورٹ آف پاکستان جانے سے انکار کیوں کیا انھوں نے کہا کہ چیف کورٹ نے منگل کے روز جو ان کو 34 سال کی سزا سنائی ہے یہ معمولی ہے عمر بھر کی سزا ان کو سنانی تھی کیونکہ جس مقدمہ میں ان کو عدالت سے سزا ملی ہے وہ یہ ہے کہ انھوں 26 جولائی 2024 کو گلگت کے اندر ایک احتجاجی مظاہرے دوران تقریر کرتے ہوئے ریاستی اداروں کے خلاف بہت غلط زبان استعمال کیا تھا اور اس دوران یہ بھی کہا تھا کہ چیف سکریٹری اور آئی جی پی گلگت بلتستان سمیت آئی ایس آئی سربراہ کا باقاعدہ نام لیکر کہا تھا کہ جب میں دوبارہ اقتدار میں آؤں گا تو ان سب کے ہاتھ کاٹ کر رکھ دوں گا انھوں نے کہا کہ خالد خورشید نے غیر قانونی طریقے سے جی بی پولیس کو سیکورٹی کے نام اپنے ساتھ اسلام آباد دھرنوں میں لے جا کر پنجاب اور اسلام آباد پولیس سے لڑانے کی کوشش کی اور پی ٹی آئی ایک انتشاری ٹولے کا نام ہے ان کے کارکنوں سے لیکر اوپر تک کے تمام چھچھورے پن عادتوں کے ہیں خالد خورشید جب جلسوں میں لڑکیاں ناچتے تھی تو سٹیج پر کھڑا منہ ٹیڑھا کر کے ہنس کر دانت دکھاتا رہتا تھا یہ ان کا ماحول ہے ان کو شرم نہیں آتی کی قوم کے بچیوں کو نچا کر انجوائے محسوس کرتے ہیں انھوں نے کہا کہ یہ لوگ مولانا فضل الرحمان کو بھی غلیظ ترین زبانیں استعمال کرتے رہے اب پھر ان کی تعریفوں میں لگے ہوئے ہیں ان کا کوئی قبلہ نہیں مطلب کے لئے ہر سمت گھومتے رہتے ہیں پہلے امریکہ کو گالیاں دیتے رہے ابھی امریکہ کو پھر باپ بنا رکھا ہے ان کی سوچ یہ ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ جب 20 جنوری کو امریکہ میں اقتدار سنبھالنے لگے گا تو وہ عمران خان کو جیل سے نکال کر اقتدار میں بیٹھا دے گا یہ ان کی بھول ہے ایمان شاہ نے کہا کہ امریکہ کو مضبوط کرنے کے لئے ڈونلڈ ٹرمپ پاکستانی جیلوں سے انتشاری ٹولے کے قیدیوں اور بکواسیوں کو نکال کر امریکہ کیوں نہیں لے جاتا انھوں نے کہا کہ پولیس کو چاہئے کہ وہ انسداد دہشت گردی عدالت سے سزا ملنے کے بعد اب فوری طور خالد خورشید کو گرفتار کر کے جیل منتقل کرنے کی ضرورت ہے۔

کرن قاسم

کرن قاسم گلگت بلتستان کی پہلی ورکنگ خاتون صحافی ہے جو گلگت بلتستان کی خواتین سمیت عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button