سابق وزیر اعلیٰ کو گرفتار کر کے جیل منتقل کیا جائے ۔ جج
انسداد دہشت گردی عدالت نے فیصلہ سنا دیا
سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کا کیس،
سابق وزیراعلیٰ گلگت
گلگت کی ایک عدالت نے سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کے کیس میں سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کو 34 سال قید اور 6 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی ہے۔
گلگت کی انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج رحمت شاہ نے کیس کی کارروائی مکمل کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کو قید اور جرمانے کی سزا سنائی۔ خالد خورشید مقدمے کی کارروائی سے غیرحاضر اور روپوش رہے۔
گلگت بلتستان کے سابق وزیراعلیٰ خالد خورشید کے وارنٹ گرفتاری جاری
عدالت نے آئی جی پولیس کو حکم دیا کہ مجرم کو گرفتار کرکے جیل منتقل کیا جائے۔
عدالت نے ڈی جی نادرا کو سابق وزیراعلیٰ خالد خورشید کا شناختی کارڈ بلاک کرنے کا بھی حکم دیا۔
واضح رہے کہ ملزم پر 26 مئی 2024 کو پاکستان تحریک انصاف ی ایک احتجاجی ریلی سے خطاب کے دوران سیکیورٹی اداروں کو سنگین نتائج کی دھمکی دینے کا الزام تھا۔ ملزم پر چیف سیکریٹری گلگ بلتستان اور چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کا بھی الزام تھا۔
سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید پر قاتلانہ حملہ
اس سے قبل، 28 اگست 2024 کو گلگت کی عدالت نے جعلی ڈگری کیس میں پیش نہ ہونے پر سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کی گرفتاری کا حکم دیا تھا۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) گلگت بلتستان کے صدر خالد خورشید جولائی 2023 میں اس وقت تنازعات کا شکار ہوگئے تھے جب گلگت بلتستان کی چیف کورٹ نے انہیں جعلی ڈگری کے معاملے پر نااہل قرار دیا تھا۔