گلگت (کرن قاسم) گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع میں فرائض انجام دینے اور نئے بھرتی ہونے والے 10 نائب تحصیلداروں کے تبادلے کر دیئے گئے جمعرات کے روز حکومت گلگت بلتستان سیکٹریٹ گلگت سے جاری ایک نوٹیفکیشن کے مطابق محفوظ علی، نائب تحصیلدار (BS-14) جو نائب تحصیلدار گوجال، ضلع ہنزہ کے طور پر تعینات فرائض انجام دے رہے تھے کو ان کی اپنی تنخواہ اور سکیل (OPS) میں تحصیلدار تسر ضلع شگر کے طور پر تبادلہ اور تعینات کیا گیا ہے جبکہ لیاقت علی، نائب تحصیلدار (BS-14) جو نائب تحصیلدار علی آباد ہنزہ کے طور پر تعینات تھے کا انتظامی بنیادوں اور عوامی مفاد میں فوری اثر کے ساتھ نائب تحصیلدار دنیور کے طور پر تبدیل اور تعینات کیا گیا ہے اسی طرح صابر حسین، نائب تحصیلدار (BS-14) جو نائب تحصیلدار نگر-II کے طور پر تعینات تھے کا تبادلہ کر کے نائب تحصیلدار سیٹلمنٹ آفس گلگت تعینات کیا گیا ہے جبکہ احسن الحق شیخ، نائب تحصیلدار (BS-14) نئے تعینات اور جی بی بورڈ آف ریونیو میں پوسٹنگ کے منتظر تھے کو انتظامی بنیادوں اور مفاد عامہ میں فوری اثر کے ساتھ ڈسٹرکٹ قانونگو (DK) استور کے طور پر تعینات اور ٹرانسفر کیا گیا ہے اسی طرح تفضل ظہور رومی، نائب تحصیلدار (BS-14) نئے تعینات اور جی بی بورڈ آف ریونیو میں پوسٹنگ کے منتظر تھے کو بطور نائب تحصیلدار سوست ضلع ہنزہ تعینات کیا گیا ہے جبکہ حیدر عباس، نائب تحصیلدار (BS-14) نئے تعینات اور جی بی بورڈ آف ریونیو میں پوسٹنگ کا انتظار کر رہے تھے کا تبادلہ کر کے نائب تحصیلدار نگر-II کے طور پر تعینات کیا گیا اسی طرح محبوب علی، نائب تحصیلدار (BS-14) جو جی بی بورڈ آف ریونیو میں نئے تعینات اور پوسٹنگ کے منتظر تھے کو نائب تحصیلدار ڈگھونی ضلع گھانچے کے طور پر تعینات اور ٹرانسفر کیا گیا ہے جبکہ آفتاب عالم، نائب تحصیلدار (BS-14) نئے تعینات اور جی بی بورڈ آف ریونیو میں پوسٹنگ کے منتظر تھے کا تبادلہ کر کے نائب تحصیلدار سیٹلمنٹ آفس گلگت کے طور پر تعینات کیا گیا ہے اور انتظامی بنیادوں پر فوری اثر سے ڈپٹی کمشنر آفس گلگت کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے اسی طرح شجاعت علی، نائب تحصیلدار (BS-14) نئے تعینات کیے گئے اور جی بی بورڈ آف ریونیو میں پوسٹنگ کے منتظر تھے کا تبادلہ کر کے نائب تحصیلدار بونجی ڈسٹرکٹ استور کے طور پر تعینات کیا گیا ہے جبکہ محمد عقیل، نائب تحصیلدار (BS-14) نئے تعینات کیے گئے اور جی بی بورڈ آف ریونیو میں پوسٹنگ کے منتظر تھے کو انتظامی بنیادوں اور عوامی مفاد میں فوری اثر کے ساتھ ڈسٹرکٹ قانونگو (DK) کھرمنگ کے طور پر تعینات اور ٹرانسفر کیا گیا ہے۔