گلگت بلتستان کے پڑھے لکھے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کیاکیسے کئیے جائینگے
وزیر اعلیٰ کی اہم ملاقات
اسلام اباد وزیر اعلی۱ گلگت بلتستان حاجی گلبرخان نے کہا ہے کہ پرائم منسٹر یوتھ پروگرام میں گلگت بلتستان کے پڑھے لکھے بے روزگار نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنے کے لئے خصوصی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے طلباء و طالبات کو سکالر شپ پروگرامز اور لیپ ٹاپ سکیم میں ترجیح دی جائے جبکہ پڑھے لکھے بے روزگار نوجوان مرد و خواتین کو پروفیشنل فنی تعلیم اور ٹیکنیکل سکلز فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے روزگار کے لئے آسان اوربلا سود قرضے فراہم کئے جایئں، وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے اپنے حالیہ دورہ گلگت بلتستان کے دوران جہاں دیگر ترقیاتی و فلاحی منصوبوں کے اعلانات و احکامات جاری کیئے ان میں گلگت بلتستان کے پڑھے لکھے نوجوانوں پر بھی خصوصی توجہ دی اور اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ گلگت بلتستان کے نوجوانوں اور طلباء و طالبات کو پرائم منسٹر یوتھ پروگرام میں شمولیت کے تمام تر مواقع آسانی سے ملنے چاہیئں ان خیالات کا اظہارانھوں نے چیرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان سے ہونے والی ملاقات میں کیا وزیر اعلی۱ گلگت بلتستان نے کہا کہ گلگت بلتستان میں پرایئویٹ سیکٹر میں روزگار کے خاطر خواہ مواقع میسر نہیں ہیں جس کے باعث سارا بوجھ گورئمنٹ سیکٹر کو برداشت کرنا پڑتا ہے دوسری جانب گلگت بلتستان میں خواندگی کی شرح بہترین ہے پڑھے لکھے نوجوان انتہائی قابل اور ملک و قوم کی خدمت کا جذبہ رکھتے ہیں لہذا یہاں کے طلباء و طالبات اور بے روزگار نوجوان مرد و خواتین کو ٹیکنیکل پروفیشنل تعلیم کے ساتھ ساتھ اپنے کاروبار کے آغاز کے لئے مالی طور پر مستحکم کرنا انتہائی ناگزیر ہے پرائم منسٹر یوتھ پروگرام گلگت بلتستان میں بیان کردہ نوجوانوں کے مسائل کے حل کی جانب ایک انتہائی اہم کڑی ثابت ہوگی ، اس موقع پر چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے وزیر اعلی۱ گلگت بلتستان کو یقین دلایا کہ ان کی جانب سے پیش کردہ سفارشات پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا ۔