اہم ترین

گلگت شہر میں خصوصی افراد کا عالمی دن منایاگیا

تین دسمبر خصوصی افراد کا عالمی دن

خصوصی افراد کے عالمی دن کی مناسبت سے گلگت میں محکمہ سماجی بہبود کے ڈائریکٹوریٹ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
صوبائی وزیر سماجی بہود دلشاد بانو نے تقریب سے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ گلگت بلتستان حکومت خصوصی افراد کومعاشرے کافعال شہری بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے ۔ خصوصی افراد ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں ان کو درپیش مسائل کے حل کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔
صوبائی وزیر نے خصوصی افراد کے نمائندوں ک جانب سے پیش کئے گئےچارٹر آف ڈیمانڈ کو پورا کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوۓ کہا کہ خصوصی افراد کے ساتھ بھر پور تعاون کا سلسلہ جاری رہے گا ۔
اس موقع پر نمایاں کارکردگی دکھانے والےخصوصی افراد میں شیلڈذ اور دیگر تحائف بھی پیش کئے گئے۔

کرن قاسم

کرن قاسم گلگت بلتستان کی پہلی ورکنگ خاتون صحافی ہے جو گلگت بلتستان کی خواتین سمیت عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button