گلگت (بیورو چیف) گلگت سے چوری ہونے والی 2 گاڑیاں پولیس نے برآمد کر لی گزشتہ روز پولیس نے گلگت سب ڈویژن دنیور سے چوری ہونے والی ایک کار کو سکردو سے جبکہ تھانہ ائیرپورٹ گلگت حدود سے چوری ہونے کار کو سب ڈویژن جگلوٹ سے برآمد کر لی ہے تفصیلات کے مطابق دنیور تھانے میں درج مقدمہ نمبر 118/24 چوری شدہ کار کو دنیور پولیس نے سکردو سے برآمد کر کے تھانہ دنیور منتقل کر دیا ہے جبکہ ملزمان کی تلاش جاری ہے اسی طرح کار چوری کی ایک اور کیس تھانہ ائیرپورٹ گلگت میں درج کرائی گئی تھی مقدمہ نمبر 104/24 کے مطابق گزشتہ روز گلگت سب ڈویژن جگلوٹ کے مقام سونیار بازار سے برآمد کر کے تھانہ ائیرپورٹ گلگت منتقل کر دیا ہے عوامی حلقوں نے پولیس کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح اگر پولیس چوروں کی سرگرمیوں کو ناکام بنانے میں کردار ادا کرتی رہی تو بہت جلد شہر سے چوروں کا نیٹ ورک ختم ہو جائے گا