🗓️ ماہنامہ نومبر 2024🗒️
جلد نمبر -02 شمارہ نمبر 11
گلگت بلتستان میں گزشتہ ماہ کے 30 دنوں ہم نے کیا کھویا کیا پایا۔
✒️ رپورٹ:- کرن قاسم (جرنلسٹ)
1 نومبر کو گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں جشن آزادی کا دن شایان شان طریقے سے منایا گیا
3 نومبر کو سکردو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خورشید احمد کے سرکاری مکان میں آگ بھڑکنے کے باعث معزز جج کی اہلیہ اور 19 سالہ بیٹا منہاج دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گئے
3 نومبر کو ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 2 جڑواں بہنیں ایشین تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل حاصل کرنے کے بعد گلگت ائیرپورٹ آمد پر وزیر اطلاعات ایمان شاہ و دیگر اہم شخصیات نے انکا استقبال کیا
4 نومبر کو گلگت شہر میں پاگل کتوں نے ایک خاتون سمیت 4 افراد کو کاٹ کر زخمی کردیا
4 نومبر کو سوست کسٹم حکام نے ڈرائیور سمیت سمگلروں کو حراست میں لے لیا
5 نومبر کو بلتستان کے ضلع شگر میں گھر آئے مہمان نے بچے کو اغوا کر لیا تھانہ شگر میں رپورٹ درج کر لی گئی
6 نومبر کو گلگت دنیور سرنگ پل سے ٹک ٹاک بناتے ہوئے نوجوان دریا میں گر کر جانبحق ہو گیا
6 نومبر کو گلگت کنوداس سے تعلق رکھنے والا نوجوان موٹر سائیکل حادثے میں جاں بحق ہو گیا
6 نومبر کو شگر سے اغوا ہونے والے مغوی مسمی کبیر علی ولد بلور جان ساکنہ حشوپی شگر کو پولیس نے مقامی جرگہ کی تعاون سے نیاٹ چلاس سےبازیاب کرلیا
6 نومبر کو وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف ایک روزہ دورہ پر گلگت بلتستان آئے اور غذر کے گاؤں بوبر میں متاثرین سیلاب زدگان کے لئے بنایا گیا ماڈل ویلج کا افتتاح کر کے گھر متاثرین کے حوالے کر دیا
6 نومبرکو شگر گھر سے اغوا ہونے والے مغوی مسمی کبیر علی ولد بلور جان ساکنہ حشوپی شگر کو پولیس نے مقامی جرگہ کی تعاون سے نیاٹ چلاس سےبازیاب کرلیا
6 نومبر کو دیامر کھنبری کے علاقے میں معمولی جھگڑے پر چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کو قتل کر دیا
6 نومبر کو وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے دورہ گلگت کے دوران 100 میگا واٹ سولر سسٹم کے ذریعے بجلی فراہم کرنے کا اعلان کر دیا
7 نومبر کو گلگت انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق وزیر اعلیٰ خالد خورشید کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم دیا
8 نومبر کو گلگت میں ایک تقریب کے دوران ٹرافی ہینٹنگ کے بقایاجات کمیونٹی شیئرز چیک تقسیم کئے گئے
9 نومبر کو گلگت تحصیل آفس ریکارڈ میں جعلی انتقالات ثابت ہونے پر تحصیلدار، نائب تحصیلدار اور گردآور سمیت محکمہ مال کے 8 ملازمین کو معطل کر دیا گیا
9 نومبر کو ہنزہ سے تعلق رکھنے والے میجر ریٹائرڈ رضوان اللہ بیگ اسلام آباد میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
9 نومبر کو گلگت قراقرم یونیورسٹی حدود سے 2 منشیات فروشوں عزیز حیات کنوداس اور طارق عزیز جگلوٹ سئی کو گرفتار کر لیا
9 نومبر کو سکردو روندو سے تعلق رکھنے والے شخص کو سکردو شہر کے مقامی ہوٹل میں مردہ پایا گیا
12 نومبر کو گلگت ڈی سی آفس سے تحفظ گندم ایسوسی ایشن کے 2 رہنماؤں کو گرفتار کرلیا رہنماؤں کی گرفتاری کے خلاف جگلوٹ میں احتجاجاً کے کے ایچ لوگوں نے بلاک کر دیا
12 نومبر کو قراقرم یونیورسٹی کے قریب خاتون کی گاڑی نے دو موٹر سائیکلوں کو ٹکر مار دی 4 موٹر سوار زخمی ہوگئے
12 نومبر کو استور پریشنگ سے بارات لیکر چکوال جانے والی کوسٹر تھلیچی پل سے دریا میں جا گری دولہا سمیت 26 افراد جانبحق ہوگئے گاڑی میں 27 افراد سوار تھے جبکہ معجزانہ طور دلہن بچ گئی گلگت ہسپتال منتقل کردیا
13 نومبر کو گزشتہ روز تھلیچی پل کوسٹر حادثے میں لاپتہ میتوں میں سے ایک خاتون کی نعش لال پڑی کے قریب دریا سے نکال دیا گیا
13 نومبر کو تھلیچی پل کوسٹر حادثے میں جانبحق 9 افراد کی استور میں اجتماعی نماز جنازہ ادا کی گئی
13 نومبر کو تھلیچی پل کوسٹر حادثے میں جاں بحق دلہا اور اس کی والدہ، خالہ زاد بہن سمیت 3 میتوں کو آبائی شہر چکوال روانہ کر دیا گیا
13 نومبر کو وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان 2 روزہ دورے پر ہنزہ و گوجال روانہ ہو گئے
13 نومبر کو گلگت میں موٹر سائیکل حادثے کے نتیجے چلاس سے تعلق رکھنے والا نوجوان جانبحق ہو گیا
14 نومبر کو گلگت جاگیر بسین میں اسد ولد فقیر نامی نوجوان پستول کے ساتھ چھیڑ چھاڑ دوران غلطی سے گولی چل جانے پر جانبحق ہو گئے
14 نومبر کو ڈی آئی جی سپیشل برانچ جی بی فیصل سلطان کو اپنی پوزیشن پر بحال کردیا گیا دو ماہ قبل چینی شہری کی درخواست پر معطل کردیا گیا تھا انکوائری پر شکایات بے بنیاد ثابت ہوئے
14 نومبر کو چلاس گورنمنٹ کالج کی طالبات نے اساتذہ کمی کے خلاف کالج کے باہر شدید احتجاج کیا
15 نومبر کو وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان تھلیچی کوسٹر حادثے میں جانبحق افراد کے خاندان سے تعزیت کیلئے استور پریشنگ پہنچ گئے
15 نومبر کو ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ تعلیم سکردو فاروق احمد کو ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ اطلاعات گلگت بلتستان تعینات کردیا گیا
15 نومبر کو سکردو کچورا میں واقع ایس سی او ٹاور پر کام کے دوران حادثہ پیش آنے پر غلام نبی ٹیکنیشن موقع پر جانبحق جبکہ سید مظاہر نامی ٹیکنیشن کو شدید زخمی حالت ہسپتال منتقل کردیا گیا
15 نومبر کو گلتری سے براستہ سکردو آتے ہوئے 14 آفراد موسمی لپیٹ میں آکر لاپتہ ہونے کی اطلاع پر امدادی کارروائیوں شروع کر دی گئی
15 نومبر کو دیوسائی لاپتہ افراد تک رسائی حاصل کر کے سرچنگ ٹیم نے 18 گھنٹوں سے پھنسے 14 افراد کو بحفاظت نکال لیا
16 نومبر کو اسکردو پناہگاہ کے قریب موٹر سائیکل حادثے میں 2 افراد زخمی ہو گئے
16 نومبر کو گلگت جعلی مہریں و غیر قانونی طور سرکاری دستاویزات پرنٹ کرنے کے جرم میں پرنٹنگ پریس آپریٹر کو گرفتار کر لیا گیا
17 نومبر کو ہنزہ ناصر آباد پل گاڑی حادثے میں 1 شخص جانبحق جبکہ 20 مسافر زخمی ہو گئے ویگن میاچھر نگر سے گلگت کی طرف آرہی تھی پولیس چوکی سے ٹکرا کر کھائی جا گری
18 نومبر کو حسنین نامی نوجوان گلگت بارگو پاٸین سے گلگت کی طرف جاتے ہوۓ شروٹ تھینگی کے مقام پر باٸیک حادثے میں جانبحق ہو گئے
18 نومبر کو گلگت دنیور ریڈیو پاکستان کے قریب دو موٹر سائیکل کے آپس میں ٹکر سے 2 نوجوان زخمی ہوگئے
18 نومبر کو ناصر آباد گاڑی حادثے کے مزید 2 زخمی پی ایچ کیو ہسپتال گلگت میں دم توڑ گئے
19 نومبر کو گلگت خومر میں شادی دوران ہوائی فائرنگ کا مظاہرہ اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والا نوجوان سید صداقت کو گرفتار کیا گیا
20 نومبر کو گلگت بلتستان کے علاقے داریل میں ایک کم عمر 12 سالہ بچے کی شادی کر دی گئی
20 نومبر کو گلگت مناور پولیس چوکی حوالات سے بچے پر دوران تفتیش ویڈیو وائرل ھونے کے بعد پولیس اہلکار کو معطل کردیا گیا
20 نومبر کو گلگت میں سول پولو ٹیموں کے فائنل چلاس ٹیم نے سکردو پولو ٹیم کو 2 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے کر میچ جیت لیا
20 نومبر کو گلگت پولیس نے 10 لاکھ 88 ہزار مالیت کا چوری شدہ 4 تولہ سونا، موبائل فون وغیرہ برآمد کر کے ملزم آصف ساکن کوہستان کو گرفتار کر لیا
21 نومبر کو گلگت میں جشن آزادی فری سٹائل پولو فائنل این ایل آئی پولو ٹیم نے جی بی سکاؤٹس کو 3 کے مقابلے میں 10 گول سے شکست دے کر فائنل اپنے نام کر لیا
22 نومبر کو گلگت بلتستان میں سانحہ کرم ایجنسی کے خلاف انجمن امامیہ کی کال پر بھرپور احتجاج کیا اور
22 نومبر کو شاہراہِ قراقرم ہربن کے مقام پر عوام نے بھاشا ڈیم اراضی معاوضہ کی عدم دستیابی بلاک کر دیا گیا
23 نومبر کو چلاس گونر فارم کے قریب لینڈ سلائیڈنگ سے کے کے ایچ بند ہو گئی
23 نومبر کو گلگت نومل روڈ پر گورنر سیکرٹریٹ کا ملازم عشرت حسین کار حادثے میں شدید زخمی ہوگئے حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے
23 نومبر کو چلاس تتہ پانی کے مقام لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہِ قراقرم بند ہو گئی
24 نومبر کو سٹی ہسپتال گلگت قریب کار کھمبے سے ٹکرا گئی ڈرائیور زخمی ہوگئے
24 نومبر کو قراقرم ہائی وے بوشی داس کے مقام پر متاثرینِ دیامر بھاشا ڈیم اور پولیس کے درمیان جھڑپ ہوائی ایک دوسرے پر فائرنگ و پتھراؤ کیا گیا
25 نومبر کو گلگت کے ایک مقامی ہوٹل سے ہری پور پولیس تھانہ کو مطلوب 3 رکنی اغوا کار گروہ جس میں 2 خواتین اور ایک مرد سید کاشف علی، عریشہ، اور لاعبہ ساکنان ہریپور شامل ہیں گرفتار کر لیا گیا
25 نومبر کو سکردو روڈ تریکو کے مقام ٹرک کھائی میں گرنے کے نتیجے ڈرائیور جانبحق ہو گیا
28 نومبر کو غذر چٹورکھنڈ مین چوک 2 موٹر سائیکلوں مابین ٹکر سے خاتون اور اس کا شیرخوار بچہ دونوں زخمی ہو گئے
29 نومبر کو گلگت بسین میں بجلی لؤڈ شیڈنگ کے خلاف عوام سڑکوں پر نکل آئی 5 گھنٹوں بعد گلگت غذر روڑ کھول دی گئی
29 نومبر کو گلگت نپورہ سے تعلق رکھنے والے ڈائریکٹر عبد الواحد اور ان کے ساتھ شہید ہونے والے دیگر 6 خاندانوں کا قتل میں نامزد افراد کے خاندان مابین قرآن پر ہاتھ رکھ کر صفائیاں دینے پر دشمنی دوستی میں بدل گئی اس نیک کام میں مولانا خلیل احمد قاسمی اور امجد ایڈوکیٹ نے کردار ادا کیا
29 نومبر کو انچارج قراقرم فورس خنجراب تہذیب الحسن کو مبینہ سمگلنگ کے الزام میں معطل کر دیا گیا
30 نومبر کو گلگت میں پیپلز پارٹی نے 57 واں یوم تاسیس منایا اس موقع پر درجنوں سیاسی شخصیات نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا#