گلگت (بیورو چیف) گلگت گاڑی حادثے میں 2 افراد جانبحق ہوگئے گاڑی پل سے دریا کنارے جاگری یہ واقعہ گزشتہ روز گلگت کے علاقے نومل میں پیش آیا گزشتہ روز رات کے وقت ہنزہ مرتضیٰ آباد کے رہائشی جاوید کریم اور وزیر مختار خلیل اپنی گاڑی لیکر گلگت کی طرف آرہے تھے نومل پل پر حادثے کا شکار ہوئی دونوں نوجوان کی فیملی ایک عرصے سے عارضی طور گلگت ذوالفقار آباد میں آباد ہے ابائی گاؤں ہنزہ مرتضیٰ آباد سے گلگت ذوالفقار آباد گھر واپس آرہے تھے رات ساڑھے 12 بجے کے قریب ان کی گاڑی نومل آر سی سی پل سے دریا جانب گرنے کی آواز سنائی دینے پر نومل پل چوکی پولیس خوفناک آواز سنتے ہی جائے حادثہ مقام پہنچ گئی لیکن کار میں سوار دونوں نوجوان موقع پر جانبحق ہو چکے تھے تاہم رات کے اندھیرے میں یہ واقعہ پیش آنے کی وجہ سے اندازہ نہیں لگایا جا سکا کہ حادثہ تیزرفتاری باعث پیش آیا یا بریک فیل ہونے سے گاڑی حادثے کا شکار ہوئی ریسکیو اہلکار اور پولیس کے جوانوں نے گاڑی سے دونوں نعشوں کو نکال کر پی ایچ کیو ہسپتال گلگت منتقل کر دیا تھا جہاں سے منگل کے روز نعشوں کو لواحقین کے حوالے کر دی گئی اور سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی دونوں میتوں کو نماز جنازہ کے بعد کمیونٹی قبرستان ذوالفقار آباد گلگت میں سپردِ خاک کر دیا گیا