گلگت (کرن قاسم) ہنزہ گوجال سرتیز عوام کے لئے دی گئی 33 ہزار ملین روپے کی واٹر سپلائی اسکیم ٹینڈر مراحل پر پہنچ گئی اس منصوبے کے تکمیل سے سرتیز گوجال کے عوام کو درپیش پانی کا مسلہ حل ہو جائے گا اور عوام مشکلات سے نکل کر ترقی کی راہ گامزن ہونگے ان خیالات کا اظہار معاون خصوصی برائے اطلاعات گلگت بلتستان ایمان شاہ نے بدھ کے روز میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے اس منصوبے کے حوالے سے مزید کہا کہ سرتیز گوجال واٹر سپلائی اسکیم 3 کروڑ 33 لاکھ روپے کی خطیر رقم سے مکمل ہوگی گوجال سرتیز کے علاقے تک لفٹ پمپ کے ذریعے پانی پہنچانے کا یہ منصوبہ نہ صرف عوامی نوعیت کا ایک اہم ترین منصوبہ ہے بلکہ سرتیز گوجال عوام کی سب سے بنیادی ضرورت کا واٹر سپلائی منصوبہ ہے یہاں اس علاقے میں پانی کی کمی وجہ سے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا تھا جس کو مدنظر رکھتے ہوئے اس منصوبہ بابت متعلقہ اداروں میں جو پیپر ورک پر کام ہو رہا تھا اب اس کو آخری شکل دیا گیا ہے آئندہ چند روز میں باقاعدہ عوام کو خوشخبری ملی گی کیونکہ گوجال سے سرتیز تک لفٹ پمپ واٹر منصوبے کا ٹینڈر ہونے جا رہا ہے انھوں نے کہا کہ اس منصوبے کے حوالے سے متعلقہ محکمہ نے باقاعدہ 26 نومبر کو 33 ملین روپے کی ترقیاتی سکیم گوجال سے سرتیز تک واٹر منصوبہ کے نفاذ کے لئے باقاعدہ انتظامی منظوری سے آگاہ کر دی گئی ہے جبکہ اس کی منظوری گلگت بلتستان ڈیپارٹمنٹل ڈویلپمنٹ ورکنگ کمیٹی نے بھی دی ہے اور اس منصوبے متعلق گزشتہ ماہ 10 اکتوبر 2024 کو سکریٹری کمیونیکیشن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ گلگت بلتستان کی صدارت میں ہونے والی اجلاس میں پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے ذریعے تفویض کردہ اختیارات کی روشنی میں سرتیز گوجال واٹر سپلائی اسکیم کا یہ مرحلہ اب جا کر ٹینڈر کے مراحل داخل ہونے والا ہے ابھی اس منصوبے کا ٹینڈر کرنے متعلقہ محکمہ نے منظوری دینی باقی ہے جس کی منظوری بعد باقاعدہ ٹینڈر ہوگا انھوں نے کہا کہ ٹینڈر کے بعد کام میں تیزی لاتے ہوئے اس منصوبے کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا تاکہ علاقے کی عوام کا یہ درینہ خواب پورا اور پانی جیسا نعمت سے سرتیز گوجال عوام مستفید ہو سکیں۔ہزاد