گلگت (بیورو چیف) اے آئی جی سپیشل برانچ گلگت بلتستان سلطان فیصل اپنے عہدے پر بحال محکمہ پولیس گریڈ 19 کے آفسر سلطان فیصل کو 2 ماہ قبل ایک چینی شہری کی طرف سے دی گئی درخواست کی روشنی میں عہدے سے معطل کیا گیا تھا گلگت بلتستان حکومت کی طرف سے چینی شہری کی درخواست پر معطلی کے بعد تحقیقات کا عمل شروع ہوا اور تحقیقات کا مرحلہ اختتام پذیر ہونے پر چینی شہری کی درخواست جھوٹ و بے بنیاد الزامات پر مبنی ثابت ہونے پر اے آئی جی سلطان فیصل جو اپنے خدمات میں صدارتی ایوارڈ یافتہ پولیس آفسر کے خدمات انجام دے رہے تھے کو دو ماہ معطل رکھنے کے بعد جمعرات کے روز باقاعدہ اپنی پوزیشن پر بحال کیا گیا ہے جبکہ عوامی حلقوں نے وزیر اعلیٰ اور آئی جی پی گلگت بلتستان سے مطالبہ کیا ہے کہ ایک ایماندار و فرض شناس اور صدارتی ایوارڈ یافتہ پولیس آفسر کے خلاف غیر ملکی شہری کی طرف سے موصول ہونے والی شکایات انکوائری کے بعد بے بنیاد ثابت ہوئے لہذا اس غیر ملکی شہری کے خلاف ان کے ملک کاروائی کرنے سفارشات ارسال کیا جائے تاکہ ان کے قوانین کے مطابق غیر ملکی شہری کو سزا مل سکے۔