گلگت (بیورو رپورٹ) محکمہ پولیس گلگت بلتستان میں سکیل 11 پر 4 خواتین سمیت 46 نئے اسسٹنٹ سب انسپکٹرز (ASI) کو شامل کیا گیا اس حوالے سے جمعرات کے روز محکمہ پولیس سیکٹریٹ کے دفتر سے جاری کامیاب امیدواروں کے ناموں کا ایک آفس آرڈر کے مطابق سلیکشن کمیٹی کے تجویز پر سکیل 11 کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر کی 46 خالی آسامیوں پر سلیکشن کا مرحلہ مکمل کرتے ہوئے گلگت ڈویژن سے 21 اے ایس آئی امیدواروں کو سکیل 11 میں سلیکٹ کیا گیا ہے جس میں 2 خواتین اسسٹنٹ سب انسپکٹرز بھی شامل ہیں اسی طرح بلتستان ڈویژن سے 17 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کو سکیل 11 میں سلیکٹ کیا گیا ہے جس میں 2 خواتین اسسٹنٹ سب انسپکٹرز بھی شامل ہیں جبکہ دیامر استور ڈویژن سے محکمہ پولیس کے 8 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کو سکیل 11 میں سلیکٹ کیا گیا ہے جس میں کسی خاتون امیدوار کی سلیکشن نہیں ہوئی اسی طرح گلگت بلتستان میں محکمہ پولیس کے اندر 4 خواتین سمیت 46 نئے اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کو کامیاب قرار دے کر باقاعدہ مجاز اتھارٹی کے دستخطوں پولیس سیکٹریٹ کے متعلقہ دفتر سے بھرتی آرڈر جاری کر دیا گیا ہے۔