کھیل اور ثقافت

این ایل ائی پولو ٹیم نے میدان مار دیا

جشن آزادی پاکستان پولو میچ اختتام پذیر

گلگت (کرن قاسم) گلگت وہاب شہید پولو گراؤنڈ میں منعقد جشن آزادی پاکستان پولو ٹورنامنٹ کا فائنل این ایل آئی ٹیم نے جی بی سکاؤٹس پولو ٹیم کو 3 کے مقابلے میں 4 گول کر کے اپنے نام کر لی تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز ایف سی این اے کے زیر اہتمام وہاب شہید پولو گراؤنڈ میں منعقد جشن آزادی پاکستان پولو ٹورنامنٹ کا فائنل میچ کھیلا گیا اس ٹورنامنٹ کے دوران این ایل آئی اور جی بی سکاؤٹس کی دونوں پولو ٹیمیں مختلف پولو ٹیموں کے ساتھ مقابلہ کرتے ہوئے فائنل راؤنڈ پہنچنے میں کامیاب ہوئی تھی دونوں ٹیموں کے درمیان شاندار مقابلہ دیکھنے کو ملا اس فائنل میچ دیکھنے کے لئے چترال سمیت گلگت بلتستان بھر کے اضلاع کے علاؤہ اندرون و بیرون ملکوں سے بھی شائقین کی ایک بڑی تعداد پولو گراؤنڈ میں نظر آرہی تھی جبکہ وہاب شہید پولو گراؤنڈ میں جگہ کی کمی باعث ہزاروں افراد گراؤنڈ کے باہر سے واپس ہو گئے بعض شائقین افراد نے آس پاس عمارتوں اور دکانوں کے چھتوں پر نکل کر ٹورنامنٹ کا فائنل دیکھا جشن آزادی پاکستان پولو ٹورنامنٹ کا فائنل پانچ بجے این ایل آئی اور جی بی سکاؤٹس ٹیموں کے درمیان شروع ہوا دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور آخر میں این ایل آئی پولو ٹیم نے 3 کے مقابلے میں 4 گول کر کے جی بی سکاؤٹس پولو ٹیم کو شکست دے کر جشن آزادی پاکستان پولو ٹورنامنٹ کپ اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوئی اس پولو فائنل میچ کے مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان تھے میچ کے اختتام پر وزیر اعلیٰ نے ایف سی این اے کی طرف سے پولو ٹورنامنٹ کے انعقاد کو بھرپور انداز میں سراہتے ہوئے کہا کہ وہاب شہید پولو گراؤنڈ میں مزید لوگوں کو بیٹھنے کی گنجائش پیدا کرنے کی ضرورت ہے اس کو شاہی پولو گراؤنڈ کی حیثیت دیکر مزید وسیع و جدید بنانے میں حکومت بھرپور تعاون کرے گی جبکہ فورس کمانڈر گلگت بلتستان نے وہاب شہید پولو گراؤنڈ کو مزید بہتر بنانے اور اس میں شائقین کو بیٹھنے کی جگہ میں مزید گنجائش پیدا کرنے کی یقین دلایا بعد ازاں جیتنے والی ٹیم اور اس ٹورنامنٹ کے دوران بہترین کھیل کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں کپ و انعامات تقسیم کئے گئے۔

کرن قاسم

کرن قاسم گلگت بلتستان کی پہلی ورکنگ خاتون صحافی ہے جو گلگت بلتستان کی خواتین سمیت عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button