گلگت ( کرن قاسم ) جب ہم ملک کے دیگر بڑے صوبوں کی طرف دیکھتے ہیں تو اپنی پولیس پر ہمیں فخر محسوس ہوتا ہے خطے میں پولیس معاشرے کو برائی سے بچا کر اچھائی کی طرف لانے میں ایک قسم دینی فرائض ادا کرتی ہے خطے کو مکمل طور ایک اچھا ماحول دینے کے لئے ہم آپ سب کو مسلکی کھول سے نکل کر کردار ادا کرنا ہوگا ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے جمعہ کے روز پولیس ٹریننگ کالج میں منعقدہ گلگت بلتستان پولیس کی پاسنگ آؤٹ تقریب سے بحثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ ہم جب تک حکومت میں ہیں اس پریڈ کے اندر جی بی پولیس کو مزید مضبوط کرنے کے لئے بھرپور کردار ادا کریں گے اور ٹریننگ کے حوالے سے جو مسائل درپیش ہیں ان کو فوری طور دور کیا جائے گا اس سے قبل وزیر اعلیٰ حاجی گلبر خان نے پریڈ کا معائنہ کیا اور نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے جوانوں میں شیلڈ اور انعامات تقسیم کئے جبکہ پاس آؤٹ ہونے والوں میں 45 فارسٹ گارڈز سمیت مجموعی طور 314 پولیس اہکار شامل تھے تقریب کے دوران پولیس ٹریننگ کالج کی کمانڈنٹ طاہرہ یعسوب نے سپاسنامہ پیش کیا جن کی روشنی میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے پولیس ٹریننگ کالج کو درپیش مسائل پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کو مضبوط بنانے اب تک جو صوبائی بجٹ تھا ہم نے اسی حساب سے ترجیح دیتے آئے ہیں انھوں نے موقع پر پولیس ٹریننگ کالج کے لئے سولر کے ذریعے پانی دینے اور پولیس ٹریننگ کالج افسران کے لئے ہائسٹل کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پولیس ٹریننگ کالج میں دیگر جو بھی کمی پیشی ہے سب کو پورا کیا جائے گا جبکہ اس دوران وزیر اعلیٰ نے پولیس ٹریننگ کالج کو ایک عدد ایمبولینس دینے کا اعلان کرتے ہوئے متعلقہ محکمے کو باقاعدہ ہدایات جاری کر دی تقریب سے آئی جی پی گلگت بلتستان افضل محمود بٹ اور کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج طاہرہ یعسوب نے بھی خطاب کیا۔