وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے متاثرین ایئرپورٹ کے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ متاثرین ایئرپورٹ کا مسئلہ 70سالوں سے حل طلب ہے۔ صوبائی حکومت نے اس مسئلے کوحل کرنے کیلئے وفاقی حکومت سے مختلف فورمز پر رابطہ کیا ہے۔ متاثرین کے جائز مطالبات کے حل کیلئے وفاقی حکومت کو خصوصی مراسلہ بھی تحریر کیا ہے۔ دھرنے میں موجود تمام متاثرین ہمارے بھائی ہیں۔ آپ کے مشکلات کا ہمیں احساس ہے۔ وزیر اعظم کے متوقع دورہ گلگت کے موقع پر متاثرین کی ملاقات کا بندوبست کیا جائے گا تاکہ آپ کے جائز مطالبات حل ہوسکے۔ وفاقی سطح پر بھی متاثرین ایئرپورٹ کے مسئلے کو حل کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں صوبائی وزیر قانون اور سیکریٹری قانون شامل ہیں۔