گلگت: WWF-Pakistan نے ‘Independent Living Center for Persons with Disability, Gilgit’ میں ورلڈ واٹر ویک منایا۔ گلگت میں پہلی بار مختلف صلاحیتوں کے حامل بچوں نے اس طرح کی سرگرمی میں حصہ لیا، جہاں بچوں نے پانی کے تحفظ کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ بچوں کو ایک ہفتہ طویل ورکشاپ میں پینٹنگ اور ڈرائنگ کے بارے میں خصوصی تربیت دی۔
وزیر برائے سماجی بہبود، خواتین اور انسانی حقوق، دلشاد بانو اور آئی جی پی گلگت بلتستان، افضل محمود بٹ نے ’آزاد زندگی مرکز برائے معذور افراد‘ میں منعقدہ ورلڈ واٹر ویک کی تقریب میں شرکت کی۔ دونوں معززین نے WWF-Pakistan کی جانب سے مختلف معذور بچوں کو پانی کے تحفظ کے ایک عظیم مقصد میں شامل کرنے کی کوششوں کو سراہا اور خطے میں ماحول دوست سرگرمیوں میں تعاون کا یقین دلایا۔ وزیر نے اپنی تقریر میں کہا، ‘WWF-Pakistan نے انہیں نہ صرف نیچر کلب اور واٹر ویک میں شامل کیا بلکہ انہیں فطرت کے تحفظ میں اپنا حصہ ڈالنے کی صلاحیت پر یقین کرنے کی طاقت بھی دی’۔
افضال محمود بٹ، انسپکٹر جنرل آف پولیس جی بی نے مستقبل کی نسلوں کے لیے قدرتی وسائل کے تحفظ پر زور دیا اور مصوری کے مقابلے میں حصہ لینے والے بچوں کو سراہا۔
نثار احمد منیجر کمیونیکیشنز/صوبائی پراجیکٹ لیڈ WRAP WWF-Pakistan نے ‘Independent Living Center for Persons with Disability, Gilgit’ کی انتظامیہ، معززین اور بچوں کا پانی کے تحفظ کی مہم میں آگے بڑھنے پر شکریہ ادا کیا۔