Uncategorized

وزیراعلی گلگت بلتستان نے سیلاب کے بعد ایمرجنسی بنیادوں پر امداد فراہم کرنے کا اعلان کردیا

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف تیز کیا جائے

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات اور بحالی کے کاموں کا جائزہ لینے کے حوالے سے منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ تمام علاقوں میں ریلیف اور بحالی کے کاموں میں تیزی لائی جائے۔ موجودہ حکومت نے پہلی مرتبہ بجٹ 2024-25 میں قدرتی آفات سے ہونے والے نقصانات کے پالیسی کے مطابق معاوضوں کی ادائیگیوں کیلئے رقم مختص کی ہے۔ گزشتہ سال سیلاب سے ہونے والے متاثرہ علاقوں میں متاثرہ فورسز سے ایمرجنسی نافذ کرنے کے باوجود بحالی کے کام شروع نہیں ہوئے اور جو بحالی کے کام ہوئے ان کی بھی ادائیگیاں نہیں ہوئی۔ وزیر اعلیٰ نے فنانس ایکٹ کے تحت قائم کمیٹی کو ہدایت کی کہ گزشتہ سال سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی کے تحت منظور شدہ منصوبوں کا وزٹ کریں اور اس حوالے سے اپنی رپورٹ متعلقہ فورم میں پیش کریں۔ وزیر اعلیٰ نے ڈائریکٹر جنرل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو ہدایت کی کہ حالیہ بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا پالیسی کے تحت تخمینہ لگایا جائے اور سمری تیار کرکے کابینہ اجلاس میں پیش کریں۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر کہا کہ گلگت بلتستان ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کو فعال اور ادارے کی استعداد کار میں اضافے کیلئے محکمہ سمری تیار کرے۔ وزیر اعلیٰ نے اجلاس میں تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ متعلقہ اضلاع میں ہونے والے نقصانات کا تخمینہ ڈیزاسٹرمینجمنٹ کے پاس جمع کرائیں۔ اجلاس میں معاون خصوصی برائے ڈیزاسٹرمینجمنٹ محمد علی قائد، سیکریٹری مواصلات و تعمیرات، سیکریٹری برقیات، ڈائریکٹر جنرل جی بی ڈی ایم اے اور ڈپٹی کمشنرزنے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

شیرین کریم

شیرین کریم کا تعلق گلگت بلتستان سے ہے وہ ایک فری لانس صحافی ہیں جو مختلف لوکل ،نیشنل اور انٹرنیشنل اداروں کے ساتھ رپورٹنگ کرتی ہیں ۔ شیرین کریم فیچر سٹوریز ، بلاگ اور کالم بھی لکھتی ہیں وہ ایک وی لاگر بھی ہیں اور مختلف موضوعات خاص کر خواتین کے مسائل ,جنڈر بیسڈ وائلنس سمیت عوامی مسائل ،موسمیاتی تبدیلی اور دیگر مسائل پر اکثر لکھتی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button