وزیر اعلیٰ حاجی گلبر خان نے ریجنل ہیڈکوارٹر ہسپتال چلاس کا دورہ کیا۔
وزیر اعلیٰ نے مریضوں کی عیادت کی
چلاس ۔وزیراعلی گلگت بلتستان حاجی گلبرخان نے آر ایچ کیو ہسپتال چلاس کا دورہ کیا۔اس دوران ہسپتال میں ایڈمٹ مریضوں کی عیادت کی اور ہسپتال کے صفائی ستھرائی مریضوں کو درپیش مشکلات کا مکمل جائزہ لیا اور بیماروں کے تیمارداروں سے بھی ملاقات میں انکے مسائل سنے ۔اور ایم ایس نے ہسپتال کے مسائل پر تفصیلی بریفنگ دی جس میں ٹوٹل 33 ڈاکٹرز ڈیوٹی دے رہے ہیں جبکہ ہسپتال میں ای این ٹی۔نیورو سرجن آرتھو پیڈک۔اور یورالوجسٹ ڈاکٹروں کی کمی ہے اس دوران وزیراعلی گلگت بلتستان نے کہا کہ ہسپتال سب کا مشترکہ قیمتی اساسہ ہے اسکو ہم سب نے ملکر عوام کو بہتر سے بہتر سہولیات کی فراہمی صوبائی حکومت کی ترجیحات کا حصہ ہے عوام کو شعبہ صحت میں ریلیف دینا ہماری بنیادی زمہ داری ہے اس میں لاپروائی برتننے والوں کو معاف نہیں کیا جائیگا ۔
اس دوران مزید کہا کہ مقامی لوگوں کے حوالے سے بہت زیادہ شکایات موصول ہورہی ہیں کہ کہ مقامی لوگ سویپر کی پوسٹ پر ایڈجسٹ ہوکر پھر ڈیوٹی دینا عار سمجھتے ہیں ہوۓ ایسے ڈاکٹرز کو فورا حاضر کیاجائیگا بصورت دیگر انہیں فارغ کرکے دوسرے ڈاکٹرز کی تعیناتی عمل میں لاکر عوام کو صحت کے بنیادی سہولیات کے فراہمی کو یقینی بنایا جائیگا ۔۔
اس بریفنگ کے دوران وزیراعلی گلگت بلتستان نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوۓ کہا کہ عوام کو صحت میں درپیش مشکلات کو فورا دور کیا جاۓ عوام کوصحت کے سہولیات فراہم کرنے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں ہوگی
وزیر اس موقع پر سکریٹری صحت اور سکریٹری مواصلات اینڈ ورکس چلاس ہسپتال کا آج ہی دورہ کر کے ہسپتال کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں