ہنزہ میں بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے
ہنزہ کے مسائل حل کرنا اپنا فرض سمجھتا ہوں ۔معاون خصوصی برائے اطلاعات ایمان شاہ
گلگت
معاون خصوصی برائے اطلاعات گلگت بلتستان ایمان شاہ نے جگلوٹ گورو. حسین آباد اور شناکی ہنزہ عمائدین کا مشترکہ ایک نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سال ڈیڑھ سال سے حسین آباد اور میون ہنزہ میں جو روشنی دیکھی جا رہی ہے یہ جگلوٹ گورو عوام کی مہربانی ہے جس کا ہم شکریہ ادا کرتے ہیں انھوں نے کہا کہ پورے پاکستان میں لؤڈ شیڈنگ کے حوالے سے ہنزہ سب سے بدترین ضلع میں شمار ہوتا ہے یہاں پر ملک سمیت دنیا بھر سے لاکھوں تعداد سیاح آتے ہیں ناصر آباد سے لیکر گوجال تک 300 سے زائد بجلی کے جنریٹر دھواں دیئے ہوتے ہیں جس کی وجہ سے پورے پاکستان کا چہرہ خراب ہوا کرتا انھوں نے کہا کہ بجلی کا مسلہ اپنی جگہ لیکن رشتے خراب نہ ہو جگلوٹ گورو کے عوام ہمارے ہمسائے میں ہوتے ہیں ہمسایہ کو تکلیف دینا مناسب نہیں شیناکی ہنزہ بجلی کی فراہمی سے عوام گورو خوش نہیں تو شیناکی ہنزہ والے اندھیرا برداشت کر کے ایک مضبوط رشتوں میں دراڑیں پیدا کرنے نہیں دیں گے انھوں نے کہا کہ ہمیں بجلی سے زیادہ ہمسایہ عزیز ہیں ہمارے امام کے ہدایات کے مطابق ہمسایوں کا خیال رکھنا اور ملکر آگے چلنا ہے اسی طرح شیناکی ہنزہ والے بھی جگلوٹ گورو کے ہمسایہ ہیں مجھے امید ہے ساتھ لیکر آگے چلیں گے تو تب ہم لوگوں کے لئے اس رشتے کا ایک مثال ثابت ہونگے ایمان شاہ نے مزید کہا کہ جگلوٹ گورو کے عمائدین ایک 10 رکنی کمیٹی تشکیل دے کر مجھے بتائیں تاکہ وزیر اعلیٰ اور چیف سکریٹری گلگت بلتستان سے خصوصی نشست رکھوا دوں گا انھوں نے کہا کہ جگلوٹ گورو عوام کے دیگر بہت سارے مسائل بھی ہیں ان پر بھی بات ہوگی اور بجلی کے حوالے سے مسائل بھی ان کے سامنے رکھیں گے