عوامی مسائل

متاثرین ائیرپورٹ گلگت کا دھرنا جاری

ڈپٹی کمشنر کی مذاکرات کی کوشش

گلگت ( کرن قاسم) گلگت ائیرپورٹ کے باہر گزشتہ 22 دنوں سے جاری متاثرین ائیرپورٹ کا دھرنا شدت اختیار کر گیا متاثرین نے مطالبات پورے نہ ہونے پر پلان بی کے مطابق اپنا دھرنا ائیرپورٹ مسافر لاونچ کے قریب منتقل کرنے کی تیاری پکڑ لی تو ڈپٹی کمشنر گلگت نے متاثرین ائیرپورٹ کمیٹی کے زمہ داران سے فوری طور مذاکرات کا راستہ اختیار کیا اور طویل مذاکرات کے بعد متاثرین کی کمیٹی نے باہمی مشاورت سے پلان بی پر عملدرآمد 30 اگست تک مؤخر کردی واضح رہے کہ گلگت ائیرپورٹ متاثرین کا کہنا ہے کہ31 جولائی سے گلگت ائیرپورٹ کے باہر شہر کے وسط جانب جانے والی شاہراہِ پر دھرنا دے رکھا ہے انھوں نے دھرنے کے پہلے مرحلے میں اپنے پلان اے کے تحت ائیرپورٹ سے بازار جانے والی مین شاہراہِ بند کی ہوئی ہے اور شاہراہِ کے بیچ دھرنا کیمپ لگائے گئے ہیں ٹریفک کا آمدورفت گزشتہ 22 دنوں سے مزکورہ شاہراہِ پر متاثر ہے لیکن شاہراہِ کی بحالی کے لئے انتظامیہ کی طرف سے متاثرین کمیٹی کے ساتھ کوئی مثبت مذاکرات نہیں ہو پا رہے ہیں جس کی وجہ سے منگل کے روز متاثرین ائیرپورٹ نے مجبور ہو کر اپنا دھرنا ائیرپورٹ مسافر لاونچ کی طرف لے جانے کا اعلان کیا تو مقامی انتظامیہ نے ائیرپورٹ میں پولیس اور ایف سی کی بھاری تعداد میں نفری طلب کرلی تھی لیکن اسی دوران ڈپٹی کمشنر گلگت امیر اعظم حمزہ نے متاثرین کی کمیٹی کے نمائندہ وفد سے ملاقات کرکے متاثرین کے حق کے حصول کے لیے صوبائی و ضلعی انتظامیہ کی اسلام آباد اور گلگت میں مسئلے کے حل کے لیے کی جانے والی کاوشوں سے آگاہ کیا جس پر متاثرین کی کمیٹی نے باہمی مشاورت سے پلان بی پر عمل درآمد اگلے دس دن کے لیے مؤخر کردی متاثرین ائیرپورٹ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 76 سالوں سے متاثرین ائیرپورٹ کو معاوضوں کی ادائیگی سے محروم رکھا گیا ہے اور ہر بار وعدہ کیا جاتا لیکن ادائیگیاں نہیں ہو رہی ہے انھوں نے اوصاف سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 7 جون 2024 کو ہمارا دھرنے کا اعلان ہوا تھا لیکن ڈپٹی کمشنر گلگت نے وزیر اعلیٰ و چیف سیکرٹری گلگت بلتستان سے ملاقات کروائی تھی اس دوران متاثرین ائیرپورٹ کو ادائیگیوں کے حوالے سے صوبائی حکومت کی طرف سے تعاون کا وعدہ کیا گیا تھا بعد میں ان کی طرف سے بھی کوئی روشن راستہ نظر نہیں آنے پر 31 جولائی سے ہم نے پلان اے کے تحت گلگت ائیرپورٹ کے باہر احتجاجی دھرنا جاری رکھا ہوا ہے 3 ہفتے گزرنے تک پلان اے میں ہمیں کوئی روشن راستہ نظر نہیں آیا تو مجبوراً ہم نے اپنے پلان بی کے دوسرے مرحلے میں ائیرپورٹ پسنجر لاؤنچ تک دھرنا منتقل کرنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن ایک بار پھر ڈپٹی کمشنر گلگت کی طرف سے یقین دھانی پر پلان بی کو 10 یوم کے لئے مؤخر کر دیا ہے اگر مزکورہ یوم کے اختتام تک مطالبات پورے نہیں کئے گئے تو مسافر لاونچ تک دھرنا منتقل کرنے پر مجبور ہونگے ۔

کرن قاسم

کرن قاسم گلگت بلتستان کی پہلی ورکنگ خاتون صحافی ہے جو گلگت بلتستان کی خواتین سمیت عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button