وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے سکردو میں علمائے کرام کے نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکردو کے پہلے دورے کے موقع پر علمائے کرام اور عمائدین سے ملاقات میں کالج میں داخلوں کا مسئلہ اور فلیونگ ڈائیورجن کا مسئلہ بیان کیا تھا، محدود وسائل کے باوجود اس سال 15 کروڑ روپے گرانٹ اور چین ایکسیوٹر فلیونگ ڈائیورجن کیلئے دے رہے ہیں۔ طالبات کا الگ ڈگری کالج کا منصوبہ اور دو سکولوں کے اپ گریڈیشن کا منصوبہ اے ڈی پی میں شامل کیا گیا ہے۔ عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے کیلئے ہماری حکومت پرعزم ہے۔ غواڑی سمیت بلتستان کے پاور پروجیکٹس پر وفاقی حکومت سے بھی بات کی تھی۔ سکردو، گلگت اور چلاس میں شارٹ ٹرم کے تحت سولر منصوبوں کی سفارش وزیر اعظم سے کی ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ سے بھی سکردو کیلئے سولر پاور پروجیکٹ کی بات کی ہے۔ ہماری ترجیح ہے کہ سکردو میں بجلی کا مسئلہ حل کرنے کیلئے فوری اقدامات کریں۔ لینڈ ریفارمز عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا۔ لینڈر ریفارمز کے حوالے سے بنائے گئے مختلف مسودوں کا جائزہ لینے اور لینڈریفارمز ایکٹ کو حتمی شکل دینے کیلئے اعلیٰ سطحی کمیٹی بنائی ہے۔ لینڈ ریفارمز کا مسئلہ اپنے دور حکومت میں حل کریں گے۔ گلگت بلتستان کی امن اور ترقی کیلئے علماء اور عمائدین کے تعاون سے بھرپور اقدامات کریں گے۔ فلیونگ منصوبے کے حوالے سے گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ، بلتستان کے صوبائی وزراء نے ہمیشہ متعلقہ فورمز پر بات کی ہے۔ اس موقع پر عالم دین آغا باقر نے وزیر اعلیٰ نے تعاون کو عملی جامعہ پہنانے پر علمائے کرام، عمائدین اور سکردو کے عوام کی جانب سے ان کا شکریہ ادا کیا اور خزاج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ آپ کے وزیر اعلیٰ منتخب ہونے کے ساتھ ہمیں ہمارے مسائل حل کرنے کے حوالے سے امید پیدا ہوئی تھی جس کی بردباری سے آپ نے ہمیں سنا ہمارے مسائل حل کرنے کیلئے طالبات کے کالج کو اے ڈی پی میں شامل کرنے اور سکولوں کی اپ گریڈیشن کے احکامات دیئے۔ پورے سکردو کے عوام آپ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔جس طرح لینڈ ریفارمز کے حوالے سے عوامی امنگوں کے مطابق آپ نے لینڈ ریفارمز ایکٹ تیار کیا ہے اس پر بھی ہم آپ کے مشکور ہیں۔
شیرین کریم
شیرین کریم کا تعلق گلگت بلتستان سے ہے وہ ایک فری لانس صحافی ہیں جو مختلف لوکل ،نیشنل اور انٹرنیشنل اداروں کے ساتھ رپورٹنگ کرتی ہیں ۔
شیرین کریم فیچر سٹوریز ، بلاگ اور کالم بھی لکھتی ہیں وہ ایک وی لاگر بھی ہیں اور مختلف موضوعات خاص کر خواتین کے مسائل ,جنڈر بیسڈ وائلنس سمیت عوامی مسائل ،موسمیاتی تبدیلی اور دیگر مسائل پر اکثر لکھتی ہیں۔