حکومت جیمز اینڈ منرل کے کاروبار سے تعلق رکھنے والے افراد کو بلاوجہ تنگ کررہی
کاروباری افراد کیوں پریشان ہیں؟
گلگت بلتستان کے بہت سارے افراد جیمز اینڈ منرل سے وابستہ ہے اور حکومت دونوں شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو تنگ کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے
جیمز والوں کو بارود نہیں دیا جا رہا ہے تاکہ یہ لوگ بلیک مارکیٹ سے مہنگا بارود خرید لیں اور مختلف جگہوں پر چیک پوسٹ بناکر بھتے لیا جاتا ہے
منرلز والوں کو پہلے لیز کے لیے مشکلات پیدا کرتے ہیں اور اگر کسی کو لیز دے بھی دے تو راہداری نہیں دیا جاتا ہے
گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں جب لیز والے آپس میں لڑے یا علاقہ والے لیز والوں کو کام کرنے نہیں دیں تو منرلز ڈیپارٹمنٹ وہاں کے مقامی افراد کو کام کرنے کی اجازت دیتے ہیں
مگر بلتستان کے لیے الگ قانون ہے یہاں پر لوگوں کو لڑایا جاتا ہے پھر ٹیمیں تشکیل دے کر معاملات کو خراب کرنے کی کوشش کرتے ہے
بلتستان کے جیمز اینڈ منرل والوں کے لیے کچورا پھر عالم برج پر چیک پوسٹ بناکر تنگ کیا جاتا ہے
ڈپٹی ڈائریکٹر منرل سے گزارش ہے کہ وہ بلتستان والوں کو تنگ کرنے کا سلسلہ بند کریں اور پورے گلگت بلتستان کے لیے ایک قانون پر عمل درآمد کرائیں
ساتھ ہی گلگت بلتستان کے آخری حدود پر ایک ہی چیک پوسٹ بنائیں تاکہ کسی ایک علاقے کے ساتھ ناانصافی نہ ہو
حکومت جیمز اینڈ منرل والوں کے لیے آسانی سے بارود فراہم کریں تاکہ ان کے کاروبار متاثر نہ ہو.
نجف علی