صحت

آنکھوں سے متعلق علاج کے لیے ہسپتال کا بنیاد رکھ دیا گیا

وزیر اعلیٰ حاجی گلبر خان نے سنگ بنیاد رکھ دیا

وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے الشفاء ٹرسٹ آئی ہسپتال کے سنگ بنیاد رکھنے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن گلگت بلتستان کے لیے اہمیت کا حامل ہے۔ سابق ادوار میں بحیثیت صوبائی وزیر صحت ڈاکٹروں کی کمی دور کرنے اور ہسپتالوں میں جدید سہولیات کی فراہمی کے لئے ریفارمز کیے ۔

صوبائی حکومت کے خصوصی اقدامات کے باوجود آنکھوں کے بیماریوں اور ذہنی امراض کے علاج معالجے کے لیے جدید ہسپتال کی ضرورت تھی جسکا سنک بنیاد الشفاء آئی ٹرسٹ اور روپانی فاونڈیشن کے تعاون سے رکھا جارہا ہے۔ مجھے امید ہے کہ الشفاء آئی ٹرسٹ ہسپتال کے فعال ہونے کے بعد گلگت بلتستان سے آنکھوں کے علاج کے لیے ملک کے دیگر علاقوں میں جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ ہماری لیے باعث مسرت ہے کہ اس اہم منصوبے کا سنگ بنیاد ہمارے دور حکومت میں رکھا جارہا ہے۔ اس اہم منصوبے کے حوالے سے صوبائی حکومت ہرممکن تعاون فراہم کریگی….۔

وزیر اعلی نے کہا کہ امید ہے یہ منصوبہ مقررہ مدت میں مکمل ہوگا۔ وزیر اعلی نے اس موقع پر کمانڈر ایف سی این اے ، صدرالدین روپانی اور ریٹائرڈ میجر جنرل رحمت خان صدر الشفاء آئی ٹرسٹ کے ہمراہ الشفاء ٹرسٹ آئی ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھا۔

کرن قاسم

کرن قاسم گلگت بلتستان کی پہلی ورکنگ خاتون صحافی ہے جو گلگت بلتستان کی خواتین سمیت عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button