اہم ترین

گزشتہ ماہ کیا کھویا کیا پایا

تحریر کرن قاسم

🗓️ ماہنامہ جون 2024🗒️
جلد نمبر -02 شمارہ نمبر 06

گزشتہ ماہ کے ان 30 دنوں کے اندر ہم نے گلگت بلتستان میں کیا کھویا کیا پایا۔

✒️ رپورٹ:- کرن قاسم (جرنلسٹ)

جون کے مہینے شاہراہِ قراقرم و بابو سر روڈ سمیت گلگت بلتستان کے مختلف مقامات پر ٹریفک و دیگر واقعات میں 132 افراد کے ساتھ واقعات پیش آئے جن میں 31 افراد جانبحق 1 خاتون لاپتہ اور 100 افراد زخمی ہو گئے ہیں جانبحق ہونے والوں میں 27 افراد ٹریفک و دیگر حادثوں کی نذر جبکہ 4 افراد کو قتل کیا گیا جن کی تفصیل ذیل کی رپورٹ میں ملاحظہ فرمائیں۔

1 جون کو گلگت دنیور تھانہ پولیس کی کامیاب کاروائی مسماۃ انارہ خودکشی کیس کے 2 مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا دونوں ملزمان کا تعلق دیامر تانگیر کے علاقے جگلوٹ سے ھے
1 جون کو قراقرم یونیورسٹی انتظامیہ نے جامعہ کے اندر بد امنی پیدا کرنے کے الزام میں 12 طلبہ کو فارغ کرتے ہوئے ان کا یونیورسٹی میں داخلے پر پابندی عائد کر دی
2 جون کو گلگت کارگاہ مجینی میں دو گرپوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں پائے جانے والے 6 ملزمان کو گلگت پولیس نے گرفتار کر لیا
2 جون کو گلگت بلتستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے صدر راجہ سلطان مقپون نے صدارت سے استعفیٰ دے دیا گوہر ایوب قریشی جی بی این ایس کے نئے صدر منتخب ہو گئے
4 جون کو ہنزہ پھسو کے مقام پر عدیل نامی لڑکا قتل مقتول کا تعلق ہراموش سے بتایا گیا پولیس نے ملزمان کی تلاش میں کر دی
4 جون کو سکردو آستانہ چونگی کے قریب دو موٹر سائیکلوں کے مابین تصادم کے نتیجے 5 افراد زخمی ہو گئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا
4 جون کو دنیور پولیس نے پھسو کے مقام پر قتل ہونے والے عدیل کے 2 قاتلوں رومان علی اور علی عباس ساکنان جلال آباد کو دنیور چوک سے گرفتار کر لیا
7 جون کو پرنس رحیم آغا خان گلگت بلتستان کے دورے پر گلگت پہنچ گئے اور وہ 7 و 8 جون بروز ہفتہ اتوار ہنزہ گوجال کا دورہ کریں گے
9 جون کو گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ حاجی گلبر خان نے پرنس رحیم آغا خان سے ملاقات کی۔
10 جون کو چلاس بابو سر ٹاپ کو چھوٹی گاڑیوں کے لئے کھول دیا گیا
10 جون کو معروف شخصیت و ہڈی جوڑ طبیب عبدالرازق ساکنہ دنیور امپھری حال مقیم جوٹیال انتقال کر گئے
11 جون کو چلاس کے مقام گال میں محبوب الحق نامی شخص کو نامعلوم افراد نے قتل کر دیا گیا
12 جون کو بلتستان میں سپانٹک پہاڑ سر کرنے کی کوشش میں 2 جاپانی کوہ پیما لاپتہ ہو گئے خراب موسم کے باعث تلاش کا کام شروع نہ ہو سکا
12 جون کو گلگت کنوداس مرکز کے قریب دریا میں ڈوب جانے والے ایک بچے کو جامعہ اسلامیہ نصرت السلام گلگت کے طالب علم میعبد اللہ نے سلامت دریا سے نکال دیا
13 جون کو گلگت بلتستان میں زونگ موبائل کمپنی نے باقاعدہ فور جی سروس کا آغاز کردیا
14 جون کو سکردو میں ایک خاتون کو خود کشی کرنے کی کوشش کے دوران بچایا گیا تھانہ سٹی سکردو پولیس کے پوچھ گچھ کے دوران خاتون نے وجہ خود کشی کا بیان ریکارڈ کروا دیا
14 جون کو غذر کے علاقے پھنڈر سے سکونت رکھنے والی لڑکی جو گلگت یاسین کالونی جوٹیال اپنے گھر رہ رہی تھی رات گیارہ بجے گھر سے شوہر کے ساتھ ناراض ہو کر باہر نکلی تھی اور لاپتہ ہو گئی
15 جون کو چلاس ہڈور کے مقام پر پولٹری ڈاٹسن کا حادثہ ڈرائیور موقع پر جانبحق ہو گیا جبکہ ایک زخمی کو چلاس ہسپتال منتقل کردیا گیا
15 جون کو داریل روڈ پر سیلابی ریلے کے زد میں آکر 4 قربانی کے جانوروں سمیت گاڑی ملبے میں دب گئی
15 جون کو بلتستان میں واقع سپانٹک (گولڈن چوٹی) سر کرتے ہوئے لا پتہ ہونے والے 2 جاپانی کوہ پیماؤں کی تلاش کے دوران ایک کی ڈیتھ باڈی برآمد کر لی گئی ھے17 جون کو گلگت بلتستان بھر میں عیدالاضحیٰ مذہبی جوش وجذبے کیساتھ منایا گیا
17 جون کو عید والے دن گلگت سعید آباد تھینگی کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث ایک کار دریا برد ہو گئی کار ڈرائیونگ کرنے والے طالب علم شرجیل ولد انجینئر کاکا جان ساکنہ بوبر غذر لاپتہ ہو گئے
18 جون کو چلاس کے کے ایچ گیچی کے مقام پر سیاحوں کی گاڑی کے نیچے آکر زرمس خان ساکنہ بٹو گاہ چلاس جاں بحق ہو گئے
19 جون کو چلاس بونر داس کے مقام پر سیاحوں کی گاڑی حادثے کا شکار ہوئی 6 افراد شدید زخمی ہو گئے چلاس ہسپتال منتقل کر دیا گیا
19 جون کو چلاس بابو سر تھک دیورے کے مقام پر بریک فیل ہونے سے ایک سیاحوں کی کار حادثے کا شکار ہوئی ایک خاتون موقع پر جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے چلاس ہسپتال منتقل کردیا گیا
19 جون کو چلاس بابو سر روڈ پر ایک موٹر سائیکل سیاح محمد حفیظ ساکنہ لاہور حادثے میں زخمی ہوگئے چلاس ہسپتال منتقل کردیا گیا
19 جون کو گلگت کے سیاحتی مقام نلتر میں مجینی محلہ گلگت سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جان بحق ہو گئے جبکہ ایک معجزانہ طور پر بچ گیا جانبحق ہونے والوں میں 2 خواتین 2 بچے اور ایک مرد شامل تھا حادثہ بریک فیل ہونے سے پیش آیا
19 جون کو ہنزہ گوجال کے مقام خیبر میں کار حادثہ 2 افراد زخمی ہو گئے
20 جون کو چلاس بابو سر کے مقام پر سیاحوں کی گاڑی حادثے کا شکار ہوئی 8 افراد زخمی ہوگئے
21 جون کو استور محکمہ خوراک کے ڈپو سے 813 گندم بوریاں خرد برد کرنے والے ملزم غلام اللہ کو اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پولیس نے گرفتار کرلیا
21 جون کو ہنزہ ڈورکھنڈ کے مقام پر سوزوکی اور موٹر سائیکل کے مابین تصادم کے نتیجے ایک نوجوان شدید زخمی ہوا
21 جون کو گلگت سکارکوئی سے تعلق رکھنے والا ایک بچہ دریا میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا
21 جون کو گلگت کارگاہ کے تفریح مقام پر نامعلوم ڈاکوؤں نے سیاحوں کی موبائل فون اور نقدی چھین کر فرار ہو گئے
21 جون کو گلگت پولیس نے ایک چھاپے کے دوران چرس سمگلنگ کرنے والے منظور حسین ولد محمد علی ساکنہ گانچھے کو گرفتار کرکے ائیرپورٹ تھانہ گلگت منتقل کر دیا
21 جون کو راولپنڈی سے سکردو جانے والی بس لوئر کوہستان کے مقام پر حادثہ پیش آیا 11 مسافر زخمی ہو گئے
21 جون کو حق پرست و معروف سوشل ایکٹوسٹ یاور عباس کو سوشل میڈیا پر ریاستی اداروں کے خلاف پوسٹ دینے کے جرم میں 16 ایم پی او کے تحت گرفتار کرلیا گیا
22 جون کو سکردو روندو تریکو کے مقام دریا کے کنارے سے ایک شخص کی نعش ملی نعش کو شناخت کے لئے سکردو ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا
23 جون کو گلگت سے پنڈی جاتے ہوئے سیاحوں کی ہائی ایس گاڑی بریک فیل ہونے سے چلاس گندلو کے مقام پر حادثے کا شکار ہوئی 7 افراد شدید زخمی ہوگئے چلاس ہسپتال منتقل کر دیا گیا
23 جون کو پڑی بنگلہ کے مقام ایک گھر سے رضوان نامی نوجوان کی نعش برآمد کر لی گئی نوجوان تین دن قبل لاپتہ تھا ان کو قتل کر کے گھر کے صحن دفن کر دیا گیا تھا
24 جون کو چلاس KIU کیمپس کی بندش اور فیسوں میں اضافے کے خلاف طلباء نے احتجاجاً شاہراہِ قراقرم بلاک کردیا
24 جون کو گلگت بلتستان اسمبلی میں سال 2024 2025 مالی سال کا بجٹ پیش کردیا مجموعی بجٹ 1 کھرب 40 ارب 17 کروڑ 20 لاکھ تجویز ۔
25 جون کو گلگت سکوار ناد علی چوک پر گاڑی کے ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہوا جنہیں گلگت ہسپتال منتقل کردیا گیا
25 جون کو سکردو ہلمہ رنگا میں ڈوبنے والے طالب علم جن کا تعلق غواڑی بلتستان سے تھا کی ڈیتھ باڈی نکال کر سکردو ہسپتال منتقل کر دی گئی
25 جون کو گلگت بلتستان سے راولپنڈی چیری لیکر جانے والی کاسٹر گاڑی
5879-LEC کو چلاس گونر فارم مولا داد پڑی کے مقام گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں ڈرائیور شدید زخمی ہو گئے ہسپتال
25 جون کو ہنزہ احمد آباد کے مقام پر ایک لڑکی نے دریا میں چھلانگ لگا کر لا پتہ ہو گئی بتایا جاتا ہے کہ لڑکی کا زہنی توازن درست نہیں تھا
25 جون کو سکردو تنگوس پڑی روندو کے مقام پر دو ٹورسٹ گاڑیاں آپس میں ٹکرانے کے نتیجے 1 سیاح زخمی ہو گئے سکردو ہسپتال منتقل کردیا گیا
26 جون کو غذر ہائم نالے میں پہاڑ سے پتھر سر پر گرنے سے ایک شخص زخمی ہو گیا زخمی کو گاہکوچ ہسپتال منتقل کر دیا
26 جون کو ہنزہ سوست کے مقام پر کار حادثے میں 19 سالہ فرحان جو گلگت کے معروف تاجر گوجال ٹی کمپنی کے فرزند تھے موقع پر جانبحق ہو گئے
26 جون کو گانچھے بلتستان کے مقام پر موٹر سائیکل اور ٹی زیڈ گاڑی کے درمیان تصادم کے نتیجے 2 افراد زخمی ہو گئے زخمیوں کو خپلو ہسپتال منتقل کر دیا گیا
26 جون کو سکردو میں محمد علی نامی مزدور دوران رنگ کے کام بجلی کرنٹ لگنے سے زخمی ہو گئے ہسپتال منتقل کردیا گیا
26 جون کو سکردو کے سیاحتی مقام بشو میں سیاحوں کی گاڑی گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت 4 سیاح جانبحق 7 سیاح زخمی ہو گئے جانبحق ہونے والوں میں 3 کا تعلق بہاولپور جبکہ ایک کا تعلق بشو سکردو سے تھا جبکہ زخمیوں میں 6 سیاحوں کا تعلق بہاولپور اور ایک کا تعلق بشو سکردو سے بتایا گیا میتوں کو ان کے آبائی علاقے روانہ کر دی گئی ٹویوٹا گاڑی میں 1 مقامی گائیڈ و 1 ڈرائیور اور 9 سیاح سمیت 11 افراد سوار تھے
26 جون کو گلگت بلتستان اسمبلی میں بجٹ اجلاس کے دوران اپوزیشن لیڈر اور حکومتی جماعت کے رکن اسمبلی فتح اللہ خان کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا اجلاس بدمزگی کا شکار رہا
27 جون کو راولپنڈی سے گلگت آنے والی بس نمبر 9929 – LES ہڈور چلاس کے مقام پر الٹ گئی جس کے نتیجے 3 مسافر زخمی ہو گئے بس میں 25 مسافر سوار تھے زخمیوں کو چلاس ہسپتال منتقل کر دیا گیا
27 جون کو گانچھے سرموں کے مقام پر ٹویوٹا گاڑی کے حادثے میں 18 افراد زخمی جبکہ 1 مزدور جانبحق ہو گیا گاڑی میں کوہستان اور دیامر کے مزدور سوار تھے جو ایک ٹھیکیدار کے کام پر گیاری سیکٹر جانب جارہے تھے زخمیوں کو خپلو ہسپتال منتقل کر دیا گیا
27 جون کو گلگت بلتستان اسمبلی میں بجٹ اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ نے مالی سال 25 -2024 گلگت بلتستان کے لیے بجٹ 1 کھرب 40 ارب 20 کروڑ 17 لاکھ روپے کی منظوری دے دی
27 جون کو گلگت جوٹیال خاری کے مقام پر ایک لڑکی کو غیرت کے نام پر قتل نعش سیف الرحمان ہسپتال گلگت منتقل کر دیا گیا
27 جون کو گلگت ریور ویو روڈ سنٹرل پریس کلب گلگت کے باہر تیز رفتار موٹر سائیکل نے 7 سالہ بچے کچل دیا بچے کی ٹانگ ٹوٹنے سے شدید زخمی ہو گئے
28 جون کو گلگت کے صحافی حبیب الرحمن کے والد محترم انتقال کر گئے امپھری گلگت میں سپردِ خاک کر دیا گیا
28 جون کو دیامر کی تحصیل داریل گماری کٹو کش کے مقام پر کار حادثے میں 3 افراد زخمی ہو گئے
28 جون کو سکردو اے کے آر ایس پی دفتر کے پاس کار اور موٹر سائیکل کے درمیان ٹکر سے ایک شخص زخمی ہو گئے
28 جون کو گلگت بلتستان ٹھیکیدار ایسوسی ایشن نے جون کلوزنگ دو دن قبل بند کرنے پر اے جی پی ار عملہ کے خلاف چیف سیکرٹری آفس کے باہر اور کنوداس پل پر دھرنا دیا
28 جون کو فرانس سے تعلق رکھنے والی پیرا گلائیڈر خاتون ہنزہ کے پہاڑ سے پیرا گلائڈنگ کرتے ہوئے نگر کے پہاڑ پر جا پھنسی بعد ازاں ان کے دیگر پیرا گلائیڈر ساتھیوں نے مقام پہنچ کر سلامتی کے ساتھ واپسی ممکن بنائی
28 جون کو چلاس بابو سر ٹاپ پر بریک فیل ہو کر سیاحوں کی 2 گاڑیاں آپس میں ٹکرانے کے نتیجے 4 سیاح معمولی زخمی ہو گئے
28 جون کو سکردو کچورا جھیل میں بوٹنگ کے دوران وزیرستان سے تعلق رکھنے والی یونیورسٹی طالبہ کا سر کشتی ہنڈل کے ساتھ ٹکرانے کے باعث زخمی ہو گئی سکردو ہسپتال منتقل کردیا
28 جون کو گلگت سب ڈویژن دنیور کے مقام محمد آباد میں آگ لگنے سے ایک رہائشی گھر جل کر خاکستر ہو گیا
29 جون کو چلاس گیس کے مقام پر دریا سے ایک نامعلوم خاتون کی نعش برآمد شناخت کے لئے چلاس ہسپتال منتقل کر دیا گیا
29 جون کو ہنزہ گلمت گوجال میں سراج الدین نامی شخص کا گھر آگ لگنے سے لاکھوں مالیت کے سامان جل کر خاکستر ہو گئے
29 جون کو چلاس زیرو پوائنٹ کے قریب کار اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم سے موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہسپتال منتقل کر دیا گیا
29 جون کو ٹھیکہ دار برادری نے ہفتہ اتوار اے جی پی ار بند رکھ کر ادائیگیاں متاثر رکھنے کے فیصلے کے خلاف وزیر اعلیٰ ہاؤس گلگت کے باہر دھرنا دیا
جون کو چلاس گیس کے مقام پر دریا سے ایک نامعلوم خاتون کی نعش برآمد شناخت کے لئے چلاس ہسپتال منتقل کر دیا گیا
29 جون کو ہنزہ گلمت گوجال میں سراج الدین نامی شخص کا گھر آگ لگنے سے لاکھوں مالیت کے سامان جل کر خاکستر ہو گئے
30 جون کو گلگت کے سب ڈویژن جگلوٹ میں ڈروٹ عوام لوئی لاٹ داس جمع ہو گئی جہاں ڈروٹ یوتھ نے حکومت کو الٹی میٹم دیتے ہوئے مسلہ حل نہ ہونے کی صورت کے کے بلاک کرنے کی دھمکی دی ہے
30 جون کو شاہراہِ بابو سر جل تھانہ تھک کے مقام سیاحوں کی 2 گاڑیاں ہائس اور ویگو گاڑی آپس میں ٹکرانے کے نتیجے دونوں گاڑیاں گہری کھائی میں جا گری جس کے باعث 2 سیاح موقع پر جانبحق جبکہ 15 سیاح زخمی ہو گئے زخمی اور جانبحق افراد کو چلاس ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں 4 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ھے
30 جون کو نلتر کے سیاحتی مقام سے گلگت کی طرف آتے ہوئے برینو موڑ نومل کے قریب ایک گاڑی بریک فیل ہو کر حادثے کا شکار ہوئی حادثے میں 1 بچی جس کی عمر 10 سال تھی موقع پر جانبحق جبکہ 4 افراد زخمی ہو گئے گاڑی میں صوبائی رہنما پیپلز پارٹی محمد موسیٰ اور ان کی فیملی سوار تھی محمد موسیٰ اور گھر کے دیگر 3 افراد جن میں 2 خواتین 1 مرد سمت 4 افراد زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور گلگت پی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا #یہ

کرن قاسم

کرن قاسم گلگت بلتستان کی پہلی ورکنگ خاتون صحافی ہے جو گلگت بلتستان کی خواتین سمیت عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button