خواتین
رجحان ساز

خواتین بازی لے گئی

نیشنل میڈیا فیلوشپ خواتین پوزیشن لے آڑی

سیکنڈ نیشنل میڈیا فیلو شپ کے زیر اہتمام منعقدہ مقابلے میں خواتین بازی لے گئی ہیں‘ اردو پرنٹ میڈیا‘ انگریزی پرنٹ میڈیا‘ ڈیجٹل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا کی چاروں کیٹگریز کا پہلا انعام خواتین جیت لیا ہے‘ نیشنل کمیشن آن دی سٹیٹس آف وویمن کے زیر اہتمام یواین ایف پی اے اور سی ای جی (آئی بی اے) کے تعاون سے سکینڈ نیشنل میڈیا میڈیا فیلو شپ کی اختتامی تقریب 8جون کو میریٹ ہوٹل اسلام آباد میں منعقد ہوئی‘ اس فیلو شپ میں پاکستان بھر سے 39صحافیوں نے شرکت کی تھی۔ اختتامی تقریب میں فیلو شپ میں بہترین ڈاکومنٹریز اور سٹوریز تیار کرنے والے صحافیو ں کو ایوارڈ(کیش پرائز) سے نوازاگیا‘ نتائج کے مطابق اردو پرنٹ میڈیا کیٹگری کے لئے گلگت سے تعلق رکھنے والی خاتون صحافی شیریں کریم پہلے انعام کی حقدار قرار پائیں جبکہ انگریزی پرنٹ میڈیا کے لئے وجیہہ حیدر‘ ڈیجٹل میڈیا کے لئے لائبہ زینب پہلے اور الیکٹرانٹ میڈیا کے لئے ناجیہ میر پہلی پوزیشن کی حقدار قرار پائی ہیں‘ فیلوشپ کے شرکاء اور سینئر صحافیوں کی جانب سے خواتین کی کامیابی ۔

 

 

 

 

 

 

کو سراہا جا رہا ہے

کرن قاسم

کرن قاسم گلگت بلتستان کی پہلی ورکنگ خاتون صحافی ہے جو گلگت بلتستان کی خواتین سمیت عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button