اہم ترین

نیشنل میڈیا فیلوشپ پروگرام میں پہلی پوزیشن

والدین کا سپورٹ ہو تو کامیابی مقدر بن جاتی ہے

نیشنل میڈیا فیلوشپ پروگرام میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر میں ان تمام رشتہ داروں، دوستوں اور چاہنے والوں ،نیوز چینلز کا صحافیوں کا اور ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے مجھے مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
بے شک میری کامیابی کے پیچھے سب سے پہلے میرے والدین کا ہاتھ ہے جنہوں نے مجھے ہر قدم پر سپورٹ کیا۔ جن کی میں ہمیشہ مشکور ہوں جنہوں نے مجھے اج اس مقام تک پہنچایا۔

اسکے بعد صحافت کا آغاز روزنامہ اوصاف Ausaf Gilgit کے پلیٹ فارم سے بطور صحافی اپنurdu@افتی سرگرمیوں کا آغاز کیا جس کیلیے میں سب سے پہلے سر ایمان شاہ معاون خصوصی برائے اطلاعات گلگت بلتستان Eiman Shah کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے مجھے پلیٹ فارم مہیا کیا۔ اور میں نے اپنی صحافتی کرئیر کے پانچ سال اوصاف میں بطور رپورٹر کام کیا۔

اسکے علاوہ میں گلگت بلتستان کے سب سے بڑے ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارم پامیر ٹائمز PAMIR TIMES پامیر ٹائمز اردو- Pamir Times Urdu کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے تحقیقاتی صحافت پر ٹریننگ مہیا کیا اور پامیر ٹائمز میں آرٹیکل اور فیچر سٹوریز لکھنے کا موقع فراہم کیا ۔شکریہ Zulfiqar Ali Khan اور Noor Muhammad ۔,اور Pakistan Press Foundation (PPF) کا بھی شکریہ تربیتی ورکشاپ کے زریعے سے ہماری صلاحیتوں کو مزید نکھارنے کیلیے۔

میں اپنی دوست اور صحافی کرن Kiran Qasim کا شکریہ بھی ادا کرتی ہوں جو ہمیشہ مجھے سپورٹ کرتی ہیں۔ہمیشہ سے حوصلہ افزائی کی صحافتی کرئیر میں ایک اچھی دوست اور ساتھی کی طرح ہمیشہ ساتھ دینے کیلیے اپ کا شکریہ۔

پریس کلب کے تمام کابینہ اور پریس کلب کا شکریہ خاص کر صدر پریس کلب جناب خورشید احمد Khurshid Ahmed کا بھی شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے مجھے سپورٹ کیا ۔آزان اخبار کے ساتھ دو سال کام کے دوران رہنمائی کی۔گلگت بلتستان میں خواتین صحافی فیلڈ میں نہ ہونے کی وجہ سے درپیش مشکلات سے مقابلہ کیلیے حوصلہ افزائی کی اور ہمیشہ مجھے ہر پلیٹ فارم پر نمائندگی کیلیے حوصلہ افزائی کیا ۔

جناب جہانگیر ناجی صاحب Jahangir Naji کا بھی شکریہ ادا کرتی ہوں روزنامہ بانگ سحر میں کام کرنے کیلیے حوصلہ افزائی کیلیے بھی اور ہمیں سپورٹ کیلیے بھی۔

مجھے اپنے صحافتی کرئیر میں بطور فری لانس صحافی نیشنل اور انٹرنیشنل میڈیا پلیٹ فارم کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا جن میں بی بی سی اردو #bbcurdu ,انڈپینٹ اردو Independent Urdu ، اور Dawn.com ، Ibc urdu کا بھی شکریہ جنہوں نے میری سٹوریز پبلش کیا۔

بطور صحافی آٹھ سالوں کا تجربہ بہت ہی اچھا رہا مشکلات اور پریشانیاں زندگی کا حصہ ہیں جن کا میں نے ڈٹ کر مقابلہ بھی کیا۔اور انٹرنیشنل لیول پر گلگت بلتستان کی نمائندگی بھی کی جس کا مجھے فخر ہے اور آئندہ بھی اپنی رپورٹنگ بہتر طریقے سے کرنے کی کوشش کروں گی۔اور عوامی مسائل اپنے چینل #ویمن ٹی وی Women TV GB ویمن ٹی وی اور وی نیوز WE News نیشنل ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعے سے گلگت بلتستان کے مسائل کو مزید اجاگر کرنے کی بھر پور کوشش کروں گی۔

آخر میں بھی اپ سب کا شکریہ جنہوں نے میری حوصلہ افزائی کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

شیرین کریم

شیرین کریم کا تعلق گلگت بلتستان سے ہے وہ ایک فری لانس صحافی ہیں جو مختلف لوکل ،نیشنل اور انٹرنیشنل اداروں کے ساتھ رپورٹنگ کرتی ہیں ۔ شیرین کریم فیچر سٹوریز ، بلاگ اور کالم بھی لکھتی ہیں وہ ایک وی لاگر بھی ہیں اور مختلف موضوعات خاص کر خواتین کے مسائل ,جنڈر بیسڈ وائلنس سمیت عوامی مسائل ،موسمیاتی تبدیلی اور دیگر مسائل پر اکثر لکھتی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button