اہم ترین

عوام کی ملکیتی اراضی کا ایک انچ بھی کسی کو دینے کے لیے تیار نہیں

صوبائی وزیر داخلہ شمس لون کا اسمبلی اجلاس سے خطاب

وزیر داخلہ شمس الحق لون نے اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرا تعلق استور سے ہے اور آج کل ہر فورم پر راما استور کا ذکر کیا جارہا ہے۔ آج یہ بات میڈیا کے ذریعے واضح کرنا چاہتا ہوں راما میں سرکاری ریسٹ ھاوس کی زمین 14 مرلہ ہے یا ایک کنال 14 مرلہ ہے اس کے حدود سے باہر ایک انچ زمین کسی کو دینے کے لئے تیار نہیں ہوں چاہے میرا گلہ کٹے۔ انہوں نے کہا کہ راما استور ،چلم، درلے بالا، منی مرگ اور دیوسائی کی ایک ایک انچ زمین کی مالک وہاں کی عوام ہے۔انہوں نے وزیر سیاحت غلام محمد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ 10 کنال زمین کی بات کررہے ہو ہم کسی کو 10 مرلہ زمین دینے کے لئے تیار نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ریسٹ ھاوسز دینا ہے تو میری اولین شرط یہ ہے کہ سب سے پہلے گلگت اور چلاس ریسٹ ھاوسزکو گرین ٹورزم کے حوالے کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ریسٹ ھاوسز کرایے پر دینے میں کوئی قباحت نہیں اور نہ ہی ہمیں اعتراض ہے لیکن زمینوں کے حوالے سے واضح کرتا ہوں کہ کسی کو ایک انچ زمین نہیں ملے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ گرین ٹورزم کا جو مالک ہے وہ کھل کر سامنے آ جائے ہمیں پتہ تو چلے کہ ہم اپنے ریسٹ ھاوسز کس کو دے رہے ہیں۔ باہر یہ تاثر دیا جارہا ہے کہ فوج ریسٹ ھاوسز لے رہی ہے تو اس بات میں کوئی صداقت نہیں۔ وزراء کا اسمبلی اجلاس میں حاضری یقینی بنانے کی ضرورت ہے اپوزیشن کے ممبران کی حاضری پوری ہوتی ہے مجھے شرمندگی ہو رہی ہے کہ حکومتی بینچ خالی نظر اتے ہیں ائندہ ۔

 

 

 

 

 

 

سے ایسا نہیں ہوگا

کرن قاسم

کرن قاسم گلگت بلتستان کی پہلی ورکنگ خاتون صحافی ہے جو گلگت بلتستان کی خواتین سمیت عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button