ڈمی وزیر کا ایوان میں ہونے یا نہ ہونے سے فرق نہیں پڑتا ۔
ممبر اسمبلی امجد حسین ایڈووکیٹ
گلگت ۔(کرن قاسم )ممبر اسمبلی گلگت بلتستان امجد حسین ایڈووکیٹ نے اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈمی وزیر کا ایوان میں ہونے یا نہ ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے اپوزیشن اراکین پری بجٹ کے حوالے سے اپنی تجاویز پیش کرے۔ان کی تجاویز کو نوٹ کر لی جائے گی اور بجٹ میں ان کی تجاویز کو شامل کر لیا جائے گا۔اپوزیشن اراکین کی تجاویز کو بجٹ میں شامل نہیں کیا جائے گا تو پھر بحث کرنا بھی مناسب ہوگا لیکن بظاہر طور پر کسی کا ایوان میں ہونا یا نہ ہونا اس کی کوئی اہمیت نہیں ۔امجد ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ گرین ٹورزم کمپنی کے حوالے سے اپوزیشن کے اراکین بات کرنا نہیں چاہتے ہیں اس مسلے کو سنجیدہ نہیں لیا جا رہا ہے یہ ایک انتہائی حساس مسلہ ہے اور اس حساس مسئلے پر یہاں بحث نہیں کر ینگے اپوزیشن کے اراکین گرین ٹورزم پر بحث کرنا چاہتے ہیں تو بحث کرے متعلقہ وزیر ایوان میں موجود ہے جو اس حوالے سے اپوزیشن اراکین کے اندر پائی جانے والی غلط فہمی کو دور کرینگے ۔ اپوزیشن اراکین کے جانب سے گرین ٹورزم کمپنی کے حوالے سے سخت سوالات اٹھانے پر امجد حسین ایڈووکیٹ طیش میں آگئے اور اپوزیشن اراکین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہاں صرف تقریریں نہ کر اس مسلے پر چا ر ممبران حکومت سے چار ممبران اپوزیشن سے لے کے کمیٹی تشکیل دی جائے اور اس حساس مسئلے کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے ۔ گلگت بلتستان اسمبلی میں خالصہ سرکار کے بل کو پیش ہونے نہیں دیا جارہا ہے اور نہ ہی حق ملکیت والے بل کو پیش کرنے دیا جاتا ہے سب اپنے گریبان میں جھانک کر دیکھے وہ عوام کے ساتھ کیا کر رہے ہیں ۔صرف گلے پھاڑ کا ایوان کے اندر تقریریں کرنے سے مسائل حل نہیں ہوتے ہیں ۔۔