کیا گلگت بلتستان کا کوئی وارث نہیں؟ اپوزیشن لیڈر کاظم میثم
اپوزیشن لیڈر کاظم میثم کی اسمبلی اجلاس سے خطاب
گلگت (کرن قاسم) گلگت بلتستان اسمبلی میں اپوزیشن اراکین نے گلگت بلتستان کے ریسٹ ہاؤسز ایک کمپنی کو لیز پر دئے جانے کے خلاف شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہم کسی بھی صورت ریسٹ ہاؤسز کو فروخت ہونے نہیں دینگے کس کی مشاورت سے ریسٹ ہاؤسز اور زمینیں فروخت کی گئی ہے جمرات کے روز گلگت بلتستان اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن لیڈر کاظم میثم نے کہا کہ گلگت بلتستان کو وفاق کے طرز پر برتاو نہ کرے کہا وفاق نے ہمیں بھکاری سمجھا ہے اج ہمارے ریسٹ ہاؤسز کو فروخت کئے جا رہے ہیں ہم یہ کسی بھی صورت کرنے نہیں دینگے حاجی گلبر کی قدر کرتا ہوں میں وزیر اعلی اور اس کو لانے والوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ گلگت بلتستان بلخصوص سکردو میں کسی بھی ریسٹ ہاؤسز کو ہم فروخت ہونے نہیں دینگے ہم وزیر اعلی کو لانے والوں کے دفتر میں دھرنا دینگے پھر ہمیں مارنا ہے مارو ہیجڑوں سے حملہ کروانا ہے کروا لو ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔ ۔اس دوران راجہ زکریا نے کہا کہ ہم سکردو میں کسی ریسٹ ہاوس کو حوالہ نہیں کرینگے اور نہ قبضہ ہونے دینگے اس چیز کو ہم ہر گز برادشت نہیں کرینگے ۔اس دوران کرنل ریٹائرڈ عبید اللہ بیگ نے کہا کہ میں عوامی منتخب نمائندہ ہوں مجھے کسی مشاورت میں شامل نہیں کیا اس چیز کو برداشت نہیں کیاجائے گا۔پنجاب میں گلگت بلتستان کے طلباء محفوظ نہیں طلبا پر تشدد کیا جارہا ہے جبکہ دوسری طرف کرغزستان میں بھی تعلیم کے غرض سے جانے والے طلبا و طالبات کی زندگیاں خطرے میں ہے حکومت نے ایک مراسلہ لکھ کر خاموشی سے بیٹھ گئی ہے گلگت بلتستان کے طلباء و طالبات کو بحفاظت گلگت بلتستان پہنچانے میں حکومت کو اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے
۔۔۔۔۔