اہم ترین

ہزہائنس پرنس کریم آغاخان کی صاحبزادی پرنسز زہرا آغاخان گلگت بلتستان کے دورے پر پہنچ گئی

وزیراعلی گلگت بلتستان سے ملاقات

ہزہائنس پرنس کریم آغاخان کی صاحبزادی شہزادی زہرا گلگت بلتستان کے دورے پر آج گلگت پہنچ گئی…

شہزادی زہرا گلگت ، ہنزہ اور غذر میں آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کے صحت و تعلیم کے شعبوں میں شروع کئے گئے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گی..

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے ہزہائنس پرنس کریم آغاخان کی صاحبزادی پرنسز زہرا آغا خان کی گلگت آمد پر حکومت اور گلگت بلتستان کے عوام کی جانب سے خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ہز ہائنس پرنس کریم آغا خان کی گلگت بلتستان میں صحت، تعلیم، انفراسٹرکچر، سماجی ترقی کے حوالے سے خدمات قابل تحسین ہیں۔ ہماری خواہش ہے کہ آغاخان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کے تحت صحت اور تعلیم کے پروگرامز کو صوبے کے تما م اضلاع خصوصاً پسماندہ دور دراز علاقوں تک وسعت دی جائے۔ تمام اضلاع میں ہیلتھ انفراسٹرکچر موجود ہے لیکن ڈاکٹرز، سپیشلسٹ، پیرا میڈیکل سٹاف اور بائیومیڈیکل اکیوپمنٹس کی کمی کو دور کرنے کیلئے آغاخان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کا تعاون درکار ہے۔ تعلیم کے شعبے میں بھی ماہر اساتذہ اور اساتذہ کی تربیت کی ضرورت ہے۔ آغا خان ایجوکیشن سروس کا اس شعبے میں بھی خصوصی تعاون درکا ہے تاکہ معیار تعلیم کو بہتر بنایا جاسکے اور سب تک تعلیم کی رسائی ممکن ہو۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے پرنسز زہرا آغا خان سے گفتگو کرتے ہوئے ہزہائنس پرنس کریم آغا خان کیلئے نیک خواہشات اور گلگت بلتستان کے دورے کی دعوت کا پیغام دیا۔پرنسز زہرا آغا خان نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں صحت اور تعلیم کے منصوبوں کا جائزہ لیں گی۔ حکومت گلگت بلتستان کے تعاون سے تعلیم اور صحت کے شعبے میں مزید کام کریں گے۔ آغا خان ہسپتال کے ذریعے نرسز کی ٹریننگ اور صحت کی سہولیات کی بہتری کیلئے کام کریں گے۔ جدید تقاضوں کے مطابق صحت اور تعلیم کی بہتری کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔ اس موقع پر باہمی تعاون سے گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی کیلئے مل کر کام کرنے کا اعادہ کیا گیا۔ اس موقع پر چیئرمین ایچ بی ایل و ڈائریکٹر آغا خا ن فنڈ فار اکنامک ڈویلپمنٹ سلطان علی الانہ، Shafik Sachedina،صوبائی وزراء غلام محمد، دلشاد بانو، راجہ اعظم خان، چیئرمین بورڈ آف انوسٹمنٹ فتح اللہ خان، معاونین خصوصی ایمان شاہ، حسین شاہ، ذبیع اللہ، ترجمان صوبائی وزیر فیض اللہ فراق،ایڈیشنل چیف سیکریٹری مشتاق احمد، سیکریٹر ی صحت دلدار احمد ملک، سیکریٹری برائے وزیر اعلیٰ عثمان احمد ودیگر آفیسران موجود تھے۔

شیرین کریم

شیرین کریم کا تعلق گلگت بلتستان سے ہے وہ ایک فری لانس صحافی ہیں جو مختلف لوکل ،نیشنل اور انٹرنیشنل اداروں کے ساتھ رپورٹنگ کرتی ہیں ۔ شیرین کریم فیچر سٹوریز ، بلاگ اور کالم بھی لکھتی ہیں وہ ایک وی لاگر بھی ہیں اور مختلف موضوعات خاص کر خواتین کے مسائل ,جنڈر بیسڈ وائلنس سمیت عوامی مسائل ،موسمیاتی تبدیلی اور دیگر مسائل پر اکثر لکھتی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button