اہم ترین

وزیر اعلیٰ حاجی گلبر خان کا دورہ غذر

ضلع غذر کا ایک روزہ دورہ

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے غذر گاہکوچ میں سیکریٹریز اور ضلعی محکموں کے سربراہان کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ اے ڈی پی میں قرمبر جھیل تک روڈ کا منصوبہ شامل کیا جائے گا تاکہ سیاحت کے شعبے کو فروغ دیا جاسکے اور نئے سیاحتی مقامات تک رسائی ممکن بنایا جاسکے۔ ہماری خواہش ہے کہ شندور پولو ٹورنامنٹ گلگت بلتستان اور خیبرپختونخواہ کے باہمی تعاون سے بھرپور انداز میں انعقاد کیا جائے۔ وزیر اعلیٰ نے کہاکہ عوام کے مسائل ان کے دہلیز پر حل کرنے کیلئے ضلعی محکموں کے سربراہان اپنے فرائض ایمانداری سے سرانجام دیں۔ گورننس کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے حکومت ہر ممکن اقدامات کررہی ہے۔ ضلع غذر میں منصوبوں کے ٹینڈر کے حوالے سے درپیش مشکلات کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہاکہ محکمہ پلاننگ کو ہدایت کی جائے گی کہ منصوبوں کے سائیٹنگ بورڈ کی وجہ سے ترقیاتی منصوبوں کی سائٹ سلیکشن میں تاخیر رکاوٹوں کو دور کریں۔ محکمہ برقیات کی جانب سے دیئے جانے والے ٹائم لائن پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے تاکہ مقررہ مدت میں پاور کے ٹارگٹڈ منصوبوں کو مکمل کیا جاسکے اور سسٹم میں اضافی بجلی شامل کی جاسکے۔ ٹائم لائن پر عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں متعلقہ آفیسران کیخلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ نے کہاکہ ضلع غذر میں معدنیات کے وسیع مواقع موجود ہیں جس کو مدنظر رکھتے ہوئے معدنیات کے ضلعی دفتر کے قیام کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے ڈپٹی کمشنر غذر کو ہدایت کی کہ گلگت چترال ایکسپریس وے کی تعمیر کیلئے درکار زمین کے حصول کے عمل کو تیز کریں اور آئندہ ایک ہفتے میں سیکشن 4 کے نفاذ کو یقینی بنائیں۔ وزیر اعلیٰ نے سیکریٹری صحت اور ڈی ایچ او کو ہدایت کی کہ ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال میں تمام سپیشلسٹ ڈاکٹرز اور سرجنز کی دستیابی کو یقینی بنائیں تاکہ ضلع غذر کے عوام کو علاج و معالجے کی سہولت گھر کی دہلیز پر میسر آسکے۔ آئندہ مالی سال کے اے ڈی پی میں غذر میں ڈاکٹروں کی رہائش کیلئے ہاسٹل کا منصوبہ شامل کیا جائے گا۔ صوبے کے تمام 30 بیڈ ہسپتالوں کو فعال بنانے کیلئے صوبائی سیکریٹری صحت اپنی سفارشات کو جلد حتمی شکل دے کر متعلقہ فورم میں پیش کریں۔

 

 

کرن قاسم

کرن قاسم گلگت بلتستان کی پہلی ورکنگ خاتون صحافی ہے جو گلگت بلتستان کی خواتین سمیت عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button