جرائم

نوسر باز گرفتار

ہنزہ پولیس کی اہم کروائی

گلگت ( کرن قاسم ) ہنزہ میں ایزی پیسہ کے جعلی میسجز کے ذریعہ لوگوں کو لوٹنے والے 4 نوسرباز افراد کو جیل بھجوا دیا گیا ہنزہ اور سوست کے مقام شکایات موصول ہوئی کہ چند غیر مقامی افراد مقامی دکانداروں سے سودا سلف کی خریداری کے مد میں دکاندار کو ایزی پیسہ کے زریعے جعلی ادائیگی میسج بھیج کر رفو چکر ہونے کی سرگرمیوں میں مصروف ایک ٹولہ سرگرم ہے جس کے بعد ان کے دھوکے میں آنے والے متاثر افراد نے متعلقہ تھانوں میں ایف آئی آر درج کروائی تھی جس کے بعد ہنزہ پولیس نے سوست کے مقام سے ان سرگرمیوں میں ملوث 4 افراد کو گرفتار کر لیا اور پوچھ گچھ کے بعد ان چاروں ملزمان کو گزشتہ روز خاتون سول جج و جوڈیشل مجسٹریٹ ڈاکٹر سعیدہ میرباز کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں جرم ثابت ہونے پر معزز عدالت کی جج نے جوڈیشل کے احکامات جاری کرتے ہوئے چاروں افراد کو جیل بھجوا دیا واضح رہے کہ ان ملزمان کا تعلق پشاور اور ایبٹ آباد سے بتایا جا رہا ہے جو ایک عرصے سے خطے کے مختلف حصوں میں دکانداروں سے اس طرح نوسربازی کے زریعے رقم

 

 

 

  1. بٹورنے کی سرگرمیوں میں مصروف تھے۔

کرن قاسم

کرن قاسم گلگت بلتستان کی پہلی ورکنگ خاتون صحافی ہے جو گلگت بلتستان کی خواتین سمیت عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button