فلسطین کے مظلوم عوام کے حق میں احتجاج کیا جائے گا
اسلامی جمیعت طلبہ اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام
گلگت(پ_ر)اسلامی جمیعت طلبہ اور امامیہ سٹوڈنٹ آرگنائزیشن (قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی) نے باہمی مشاورت کے بعد بروز منگل سات مئی 2024 کو فلسطین کے مظلومین کے حق میں امریکہ اور اسرائیل کی ظلم و بربریت کے خلاف ایک احتجاج جامعہ قراقرم میں ریکارڈ کروانے پر اتفاق کیا ہے۔اسلامی جمعیت طلبہ اور آئی ایس او نے اپنے مشترکہ ایک بیان میں کہا ہے کہ اس وقت تمام مسلمانوں کو ایک ہونے کی ضرورت ہے ہم نے مشترکہ طور فیصلہ کیا ہے کہ مظلوم فلسطینیوں کے حق میں جامعہ میں بڑا احتجاجی مظاہرہ کرینگے تاکہ تمام دنیا کو پیغام پہنچے کہ ہم بھی اپنے مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
اس وقت امریکا اور اسرائیل پوری دنیا میں ظلم ڈھا رہے ہیں امریکا اپنے حرکتوں سے باز نہ آیا تو ہم سب مل کر امریکا اور اسرائیل کے خلاف احتجاج ملکی لیول پر چلائنگے ۔
اپنے مشترکہ بیان میں طلبہ تنظیموں نے کہا ہے کہ بروز منگل ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ کرینگے کیونہ جس طرح امریکا کے اندر یونیورسٹیوں میں طلبہ سراپا احتجاج ہیں انکے ساتھ بھی شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
آئی ایس او اور اسلامی جمعیت طلبہ نے مشترکہ طور پر کہا ہے کہ تمام طلبہ سے شرکت کرنے کی اپیل کی جاتی تاکہ پوری دنیا میں بھرپور آواز بلند ہوگئ۔