کھیل اور ثقافت

مرتضیٰ آباد ہنزہ میں والی بال ٹورنامنٹ

ناصر آباد نے ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا

گلگت ( کرن قاسم ) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے معاون خصوصی برائے اطلاعات ایمان شاہ نے مرتضیٰ آباد ہنزہ میں منعقدہ رمضان نائٹ والی بال ٹورنامنٹ کے فائنل تقریب سے بحثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی علاقے کی زندہ قوموں کی نشانی یہی ہوتی ہے کہ وہ اس طرح کے کھیلوں کے انعقاد سے قوم کو خوش رکھتے اور علاقے کو برائیوں سے بچانے میں کردار ادا کرتی ہیں اس طرح کا خوبصورت اغاز بھی بخیر اور اس کا اختتام یا انجام بھی بخیر ہوتا ہے انھوں نے کہا کہ میرے چند عوامی مفادات پر بات اور کام کرنے سے بعض لوگوں کو تکلیف ہو رہی ہے جس کا مجھے کوئی ٹینشن نہیں لوگ مجھ پر تنقید کرتے رہیں میں نے علاقے میں نے علاقہ اور علاقے لوگوں کے لئے کام کرنا ہے انھوں نے شرکاء سے مخاطب ہو کر کہا کہ میں اپ سے گزارش کرتا ہوں کہ اپ نے پورے تفکراور حکمت عملی کے ساتھ اگے بڑھنا ہے چاہے وہ کھیل کا میدان ہو تعظیم کا میدان ہو اپ کو بڑے چیلنجز ہیں آپ نے ایک اچھا ماحول کو دیکھنا ہے اس حوالے سے کچھ مختلف قسم کی سازشیں بھی کہیں پہ ہو رہی ہیں ان کو بھی دیکھنا ہے اور اپ نے اپنے کریکٹر کو ٹھیک رکھنا ہے ایک اچھا انسان بن کر اپ نے پورے جی بی کے لئے مثال بن جانا ہے انھوں نے کہا کہ یہاں اپ کا مسئلہ واٹر چینل کا تھا 40 لاکھ روپے کی رقم سے اس پر کام شروع ہو چکا گا اور بجلی کے حوالے سے بھی رمضان المبارک مبارک کے مہینے میں تقریبا 4 گھنٹے کا اضافی بجلی آپ کو ملتی رہی ہے اور اس شیڈول کو آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا مرتضیٰ آباد میں منعقد رمضان نائٹ والی بال ٹورنامنٹ کے فائنل میچ جو ناصر اباد اور علی آباد کے درمیان کھیلا گیا دونوں ٹیموں کے مابین کانٹے دار مقابلے کے بعد ناصر آباد ہنزہ ٹیم نے ٹورنامنٹ اپنے نام کر لی اور مہمان خصوصی ایمان شاہ نے کھلاڑیوں میں کپس تقسیم کئے اور جیتنے والی ٹیم و ٹورنامنٹ منتظمین کو مبارک باد دی۔ہیں

کرن قاسم

کرن قاسم گلگت بلتستان کی پہلی ورکنگ خاتون صحافی ہے جو گلگت بلتستان کی خواتین سمیت عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button