گلگت ( کرن قاسم ) گلگت شہر کی سبزی منڈیوں سے ٹماٹر اور ہری مرچ غائب کر کے عید والے دنوں مہنگے داموں فروخت کرنے سبزیوں کے غیر مقامی تاجروں نے ابھی سے زخیرہ اندوزی کا ریہرسل شروع کر دیا ہے گزشتہ دو دنوں سے گلگت شہر سے ٹماٹر اور ہری مرچ لسن ادرک کو دکانداروں نے غائب کر کے ملک کے دیگر سبزیوں منڈیوں میں بحران پیدا کا بہانہ بنا رکھا تھا اس طرح زخیرہ اندوزی کر کے عید کے قریب قریب دنوں میں چار گنا زیادہ قیمتوں پر فروخت کرنے کے لئے گلگت شہر کے مختلف خفیہ گوداموں پر ٹماٹروں کی ایک بڑی وزنی تعداد چھپائی ہوئی تھی جسے پیر کے روز مقامی انتظامیہ نے چھاپہ مار ٹیموں کے زریعے برآمد کرتے ہوئے زخیرہ اندوزی سے برآمد ٹماٹروں کی بڑی کھیپ کو اے سی گلگت و مجسٹریٹ سٹی کی نگرانی میں سرکاری نرخوں کے مطابق عوام کو فروخت کردیا گیا عوامی حلقوں نے مقامی انتظامیہ کی اس اقدام کو بھرپور انداز میں سراہتے ہوئے زخیرہ اندوزی کرنے والے تاجروں کو تاحیات گلگت شہر میں تجارت پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے.