ناکارہ سرکاری گاڑیاں نیلامی سے پہلے غائب
دس کے قریب گزارہ گاڑیاں نیلامی میں شامل نہیں
گلگت ( کرن قاسم ) اتوار کے روز نیو سیکرٹریٹ جوٹیال گلگت میں ناکارہ سرکاری گاڑیوں کی نیلامی میں رکھی گئی 10 گزارہ گاڑیوں کو نیلامی میدان سے غائب کر دیا گیا ضیاء قریشی ٹھیکہ دار نے بتایا کہ جب ہم ناکارہ سرکاری گاڑیوں کے نیلامی ٹینڈرز میں حصہ لینے اور نیلامی پالیسی شرائط کی کوپیاں وصول کرنے سمیت نیلام کے لئے رکھی گئی ناقابل استعمال سرکاری گاڑیوں کے ٹال کا جائزہ لیا تو اس دوران تقریباً 10 کے قریب قابل ریپئرنگ گزارہ گاڑیاں ٹینڈر ٹال میں موجود تھیں جس کی وجہ سے تقریباً 5 سو کے قریب ٹھیکہ دار حضرات نیلامی میں حصہ لینے جب مقررہ وقت اور تاریخ کے مطابق اتوار 31 مارچ کو نیلامی میدان حاضر ہوئے تو وہ 10 گاڑیاں نیلامی مرحلے میں شامل نہیں تھی جو کہ یہ ٹھیکہ داروں کے ساتھ نہ صرف ایک کھلم کھلا مذاق ہے بلکہ نیلامی مرحلے کی خلاف ورزی ہے ٹھیکیداروں نے سرکاری ناکارہ گاڑیوں کی مذکورہ نیلامی طریقہ کار کو مسترد کرتے ہوئے چیف سیکرٹری اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سے اپیل کیا ہے کہ وہ اس نیلامی نارکارہ سرکاری گاڑیوں کا ٹنڈر منسوخ قرار دے کر دوبارہ ٹینڈر کرایا جائے اور تحقیقات کیا جائے کہ نمونے کے طور پر رکھی گئی سرکاری ناکارہ گاڑیوں کی یہ تعداد نیلامی مرحلے کے میدان سے کہاں غائب کر لی گئی ہیں ۔