موسم
رجحان ساز
گلگت بلتستان میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل
یکم اپریل تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان
بارشیں /الرٹ
ترجمان برائے وزیر اعلی گلگت بلتستان فیض اللہ فراق نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کی طرح کوہستان اور شاہراہ قراقرم سے متصل علاقوں میں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے ، کوہستان کے ایک مقام پر شاہراہ ریشم لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے ٹریفک کیلئے بند ہو چکی ہے ، گلگت بلتستان اور دیگر علاقوں کے مسافروں کو اطلاع دی جاتی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں ، ترجمان نے کہا کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کی ہدایات کے مطابق ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور ضلعی انتظامیہ کے اہلکار کسی بھی ناگہانی حالات سے نمٹنے کیلئے اپنی بساط کے مطابق تیار ہیں ۔