اخباری صنعت کو اشتہارات کی منصفانہ تقسیم
ممبر اسمبلی جاوید علی منوا کی جانب سے قرارداد پیش
گلگت(کرن قاسم)گلگت بلتستان اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن رکن جاوید منوا کی طرف اخباری صنعت کو اشتہارات کی منصفانہ تقسیم اور پیپرا رولز میں ترمیم قرارداد پیش کردی جس کو سپیکر وزیرقانون سہیل عباس شاہ اور ممبراسمبلی امجد ایڈوکیٹ کی رائے کیبنٹ کمیٹی کی سفارشات تک ایک ماہ کے لئے ڈیفر کردیا اجلاس موقع پر اپوزیشن رکن جاوید منوا نے قرارداد پیش کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان اسمبلی کا یہ مقتدر ایوان صوبے میں اخباری صنعت کو درپیش مسائل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اخباری صنعت کی فروغ اور اخبارات اور مقامی صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے درج ذیل تجاویز پیش کرتا ہے اخباری اشتہارات میں مقامی اخبارات کو خاطر خواہ حصہ دینے کیلئے صوبائی Policy Advertisment کوفلفور از سرنو
مرتب کیا جائے اشتہارات کے بہتر تقسیم کیلئے اخباری صنعت سے منسلک فورمز کی سفارشات کی روشنی میں جی بی پیپرا رولز 2022 کے مطالع شقوں میں ترمیم کر کے ایک مناسب سطح تک مقامی اخبارات کو اشتہارات کی فراہمی یقینی بنائی جائے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جاوید منوا نے کہا کہ اخباری صنعت کو فروغ دینے کے لئے پیرا رولز میں ترمیم تجویز کردی ہے جس پر اب تک عملدرآمد نہیں ہورہا ہے پیپرا رولز میں ترمیم کے نیشنل اخبارات کو جانے والے اشتہارات بھی مقامی اخبارات میں تقسیم کئے جائیں گے تو گلگت بلتستان میں اخباری صنعت کو فروغ ملیگا قرارداد پر بحث کرتے ہوئے ممبر اسمبلی امجد ایڈوکیٹ کہا کہ ہم گلگت بلتستان کے تین بڑے اخبارات کو بھی نیشنل اخبارات تصور کرتے ہیں اگر پیپرا رولز میں ترمیم ہوئی پھر قانون متصادم ہوگا اور اس سے پھر اخبارات کو اشتہارات والا معاملہ متاثر ہوگا اس پر سپیکر نے وزیر قانون سہیل عباس شاہ نے کہا کہ اگر پیپرا رولز ترمیم کرکے نیشنل اخبارات کے لئے اشتہارات کا اجراء بند ہوا تو پھر وفاق سے مقامی اخبارات کو اشتہارات ملنا دشوار ہوگا انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے پہلے ہی حکومت کی ایک کمیٹی تشکیل دی ہوئی ہے وہاں پر اس مسلئے سے متعلق گفت و شنید کے بعد صورتحال سے ایوان کو آگاہ کیا جائیگا جس پر سپیکر نے قرارداد کو ایک ماہ کے لئے ڈیفر کیا۔۔۔۔۔