حادثات اور اموات

لوئر کوہستان کے قریب کار حادثہ

سوات سے چلاس کے طرف انے والی گاڑی حادثے کی شکار

جیگلگت ( کرن قاسم ) سوات سے چلاس آنے والی گاڑی کو پٹن لوئر کوہستان کے قریب حادثہ. 3 مسافر موقع پر جانبحق جبکہ 2 زخمی ہونے کی اطلاع ہے کوہستان ریسکیو ذرائع کے مطابق اتوار کے روز نان کسٹم پیڈ گاڑی نمبر اے ایل – 1098 سوات سے چلاس کی طرف آرہی تھی جس میں 5 افراد سوار تھے گلگن نالہ پٹن کوہستان کے مقام پر روڈ سے آؤٹ ہو کر گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے چلاس سے تعلق رکھنے والے ایک شخص سمیت 3 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 2 افراد زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے حادثے کے فوری بعد پٹن کے مقامی رضاکاروں اور ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثے میں پہنچ کر زخمی اور جانبحق افراد کو نکال کر قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے تاہم حادثہ تیز رفتاری یا گاڑی میں فنی خرابی باعث پیش آیا فوری طور معلوم نہیں ہو سکا حادثے میں جانبحق ہونے والوں میں ایک شخص کا تعلق دیامر چلاس جبکہ دو کا تعلق دیر و شانگلہ سے بتایا گیا روزنامہ اوصاف کو گلگت موصول ہونے والی جانبحق و زخمی افراد کی تفصیل ذیل ہے گاڑی حادثے میں زندگی کی بازی ہارنے والوں میں سعید انور ولد عبدالخالق سکنہ شانگلہ، شیر محمد ولد جلداد سکنہ دیامر اور عنایت ولد شفیع اللہ سکنہ دیر لوئر شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں شوکت علی والد سیداللہ سکنہ گلی باغ سوات اور شا جہان ولد رحمت ولی سکنہ بھاشہ شامل ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

کرن قاسم

کرن قاسم گلگت بلتستان کی پہلی ورکنگ خاتون صحافی ہے جو گلگت بلتستان کی خواتین سمیت عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے
Back to top button