عوامی مسائل

دنیور میں آوارہ کتوں کا راج

سکول کے بچے اور مویشی پر حملہ

جیگلگت ( کرن قاسم ) گلگت سب ڈویژن دنیور میں آوارہ کتوں کی راج۔ سکول کے بچے اور مویشیوں پر حملہ آور ہونے لگے ایک غریب گھرانے کی 2 بھیڑوں کو بھی مویشی خانہ گھس کر کھا گئے تفصیلات کے مطابق انتظامیہ کی طرف سے گلگت اور دنیور میں کتا مار مہم کا آغاز نہ ہونے کے باعث کتوں کی نسل روز بہ روز بڑھتی جارہی ہے جس کی وجہ سے رات کو عموماً یہ آوارہ کتے سڑکوں پر نکل کر موٹر سائیکل سواروں پر حملہ آور ہوتے ہیں اور دن میں سکول جانے اور واپس آنے والے بچوں پر حملہ کرتے ہیں جس کی وجہ سے دن رات دنیور سب ڈویژن میں لوگوں کا آمدورفت غیر محفوظ ہو کر رہ گیا ہے اتوار کے روز دنیور مچوکال میں ایک غریب کے گھر واقع مویشی خانہ گھس کر آوارہ کتوں نے 2 قیمتی بھڑوں کو کھاگئے جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے اور لوگ اپنے اپنے مویشی خانوں پر ڈیوٹیاں لگانے پر مجبور ہو گئے ہیں معروف سیاسی شخصیت شمشاد چانڈیو نے اس حوالے سے روزنامہ اوصاف کو بتایا کہ ایک عرصے سے دنیور سب ڈویژن میں کتا مار مہم کو روک کر رکھا ہے متعدد بار انتظامیہ کو آگاہ کرنے کے باوجود کوئی حل نہیں نکالا جارہا اور آوارہ کتوں کی نسل روز بہ روز بڑھتی جارہی ہے جس سے ہر شہری متاثر ہے اور اب آوارہ کتوں نے ٹولیوں کی شکل لوگوں کے مویشی خانوں میں گھس کر مال مویشیوں کو نقصان پہنچانا شروع کر دیا ہے انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور دنیور میں کتا مہم کا آغاز کیا جائے کیونکہ آج مویشیوں کو نقصان پہنچایا گیا ھے کل یہی آوارہ کتے انسانوں کو بھی نقصان پہنچا سکتے ہیں اس سے قبل ان آوارہ کتوں کی نسل کو ختم کیا جائے ۔و

کرن قاسم

کرن قاسم گلگت بلتستان کی پہلی ورکنگ خاتون صحافی ہے جو گلگت بلتستان کی خواتین سمیت عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button