پریس کلب کے سالانہ انتخابات 2024/2025
گلگت ( پریس ریلیز ) سنٹرل پریس کلب گلگت کے سالانہ انتخابات میں ڈیموکریٹک پینل سال 25- 2024 کے لئے بلا مقابلہ کامیاب۔ ڈیموکریٹک پینل سے خورشید احمد صدر، وجاہت علی جنرل سکریٹری، امتیاز علی سلطان سینئر نائب صدر جبکہ کرن قاسم نائب صدر ، بشارت احمد عباسی فنانس سیکرٹری اور سعادت علی جوائنٹ سیکرٹری منتخب ہو گئے واضح رہے کہ
مقررہ تاریخ و وقت تک کسی دوسرے پینل نے کاغزات نامزدگی جمع نہیں کرائی جس کے بعد الیکشن کمیٹی کے ممبران نے ڈیمو کریٹک پینل کو کامیاب قرار دے کر باقاعدہ نوٹفیکیشن جاری کردیا اسی طرح ڈیمو کریٹک پینل کو بلا مقابلہ کامیاب قرار دیا گیا جبکہ ڈیمو کریٹک پینل سے ہی شکور اعظم رومی۔طاہر رانا۔ندیم خان۔مہتاب الرحمن اور نزاکت علی بھی بلا مقابلہ سپریم باڈی کے ممبران منتخب ہوگٸے
ڈیمو کریٹک پینل کے تمام کابینہ ممبران اور سپریم باڈی کے ممبران کے کاغذات جانچ پڑتال کے بعد بروز پیر 11 مارچ 2024 شام 7 بجے الیکشن کمیٹی نے درست قرار دیتے ہوۓ سال 2024 اور 25 کے لیے باقاعدہ تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد نوٹیفیکیشن جاری کردیا پیر کے روز انتخابی عمل کے لئے دی گئی مقررہ تاریخ اور وقت ختم ہونے کے بعد الیکشن کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت چیئرمین علی مردان سنٹرل پریس کلب گلگت میں منعقد ہوا اجلاس میں الیکشن کمیٹی کے ممبران مسعود احمد اور منظر شگری بھی شامل تھے۔