خصوصی خبرخواتین

خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے کلثوم مہدی کا پیغام

خواتین کے عالم دن پر تمام خواتین کو سلام

پاکستان پیپلزپارٹی خواتین ونگ صدر گلگت بلتستان کلثوم مہدی نے خواتین کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہنا ہے کہ معاشرے کو ترقی پسند بنانے کے لیے خواتین کے حقوق کا تحفظ ناگزیر ہے، دنیا میں خواتین سے امتیازی سلوک، جبرو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے، اسلام خواتین کو مساوی حقوق اور احترام دیتا ہے، اسلام خواتین کے ساتھ صنفی امتیاز کی سختی سے ممانعت کرتا ہے، خواتین کے حقوق کے بارے میں منفی رویوں کو بدلنے کی ضرورت ہے۔خواتین کے بغیر زندگی نامکمل اور تصویر کائنات بےرنگ ہے، خواتین کی موجودگی سے ہی انسانی رشتے ناطے وجود میں آتے ہیں، اللہ نے عورت کو ماں کی صورت اپنے تعارف کا ذریعہ بنایا ہے، ماں سے بڑا مقام، احترام، تعارف اور عزت کوئی نہیں ہوسکتی، ماں کے قدموں کے نیچے جنت رکھ کر اللہ نے عورت کے مقام کو واضح کیا ہے پاکستان اور باالخصوص گلگت بلتستان کی ان تمام ماوں بہنوں اور بیٹوں کو خراج تحسین پیشں کرنے کا دن ہے جو مختلف مسائل اور مشکلات کے باوجود ایک بہتر انسانی معاشرے کی تشکیل کے لئے اپنا کلیدی کردار ادا کررہی ہیں انہوں نے کہا ہے کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو خواتین کے لئے روشنی کا مینار ہیں، خواتین جدوجہد کرتی رہیں تو ہر پاکستانی خاتون بینظیر ہوگی، مخالفت کے باوجود پی پی نے خواتین کے حقوق کے لئے جدوجہد کی، خواتین اور پسماندہ طبقات ہی پیپلزپارٹی کی اصل طاقت ہیں، پاکستان پیپلزپارٹی نے ہر دور میں خواتین کو غلامی کی زنجیر میں جکڑنے کی سازش کرنے والوں کے خلاف لڑی ہے اور خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے مختلف مواقوں پر قانون سازیاں کی ہے ،آج لیڈی ہیلتھ ورکرز ملک کے کونے کونے خدمات انجام دے رہی ہیں، خواتین ملک میں قابل احترام زندگی گزاررہی ہیں پاکستان پیپلزپارٹی خواتین کے حقوق کے لئے ہر میدان میں اپنا بھر پور کردار ادا کررہی ہے پاکستان پیپلزپارٹی خواتین کو بااختیار بنانے، مساوات کے لئے اٹھنے والے قدم کی بھر پور حمایت کرے گی۔۔۔

شیرین کریم

شیرین کریم کا تعلق گلگت بلتستان سے ہے وہ ایک فری لانس صحافی ہیں جو مختلف لوکل ،نیشنل اور انٹرنیشنل اداروں کے ساتھ رپورٹنگ کرتی ہیں ۔ شیرین کریم فیچر سٹوریز ، بلاگ اور کالم بھی لکھتی ہیں وہ ایک وی لاگر بھی ہیں اور مختلف موضوعات خاص کر خواتین کے مسائل ,جنڈر بیسڈ وائلنس سمیت عوامی مسائل ،موسمیاتی تبدیلی اور دیگر مسائل پر اکثر لکھتی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button