خواتین
رجحان ساز

تاریخ میں پہلی بار گلگت شہر کے سڑکوں پر سکوٹی کے فراٹے

طالبات نے کمال کر دیا




گلگت ( کرن قاسم ) گلگت بلتستان کی تاریخ میں پہلی بار خواتین نے گلگت شہر سکوٹی موٹر سائیکل کی سواری متعارف کروائی گلگت شہر کی ٹریفک میں خواتین سکوٹی سواروں کا یہ انوکھا دستہ حال ہی میں شامل ہوا ہے اس سے قبل یہاں خواتین کا رجحان اس جانب نہیں تھا کہ موٹر سائیکل یا سکوٹی موٹر سائیکل پر سواری کی جائے لیکن پٹرول کی قیمتوں میں اضافے اور مہنگائی نے انسان کو اس حد تک مجبور کر دیا ہے کہ وہ علاقے کے کلچر کے احترام کا پابند نہیں ہو پاتے جس کی وجہ سے مردوں کے شانہ بشانہ اب عورتوں کو بھی سفری سہولیات اپنانے ان کی مجبوری بن چکی ہے اس حوالے سے جب گلگت شہر میں اچانک نمودار سکوٹی موٹر سائیکل سوار 2 طالبات سے جب وجوہات دریافت کی گئی تو طالبہ علینا اور نصرت نے بتایا کہ ہم دونوں کا تعلق وادی ہنزہ سے ہے اور تعلیم کے غرض سے گلگت شہر میں مقیم ہیں ہمارے لئے سکول اور ٹیویشن پر جانے کے لئے ٹیکسی کرنی پڑ رہی تھی یا پھر پیدل میلوں سفر طے کرنا پڑتا تھا جوں جوں پٹرول مہنگا ہو گیا تو ٹیکسی کے کرائے بھی قوت ادائیگی سے باہر ہو جس کی وجہ سے ہمارے والدین نے سکوٹی موٹر سائیکل لیکر دینے کا فیصلہ کیا اور اب ہم دونوں سہیلیاں اسی سکوٹی پر سکول بھی جاتے ہیں اور ٹیوشن پر بھی دونوں ساتھ اسی سکوٹی میں جایا کرتے ہیں جس سے ٹائم کی بھی بچت ہوتی ہے اور والدین کا ٹینشن بھی دور ہو جاتی کہ ہماری بچی ابھی تک نہیں آئی کیوں لیٹ ہوگی وغیرہ وغیرہ جیسے خیالات ان کے ذہنوں پر جنم لے رہے تھے انھوں نے اک سوال کے جواب میں کہا کہ جب ہم سکوٹی پر گلگت شہر میں سفر کرنے لگ جاتے ہیں تو لوگوں کی اک بڑی تعداد ہمیں دیکھ رہی ہوتی لیکن اس کی اصل وجہ یہ ہے کہ شہر میں یہ پہلی سکوٹی ہے جس کو خواتین چلا رہی بس یہی دیکھ کر ان کو حیرت ہوتی ہے اب ہم عزت کے ساتھ پڑھنے جاتے ہیں اور پڑھائی سے وقت پر گھر آتے ہیں جبکہ اس سے قبل سوزوکی یا ٹیکسی کے انتظار میں گھنٹہ گھنٹہ سٹاپ پر لگ جاتا تھا نصرت اور علینا نے اپنے پیغام میں کہا کہ شہر میں گاڑی یا موٹر سائیکل چلاتے وقت سپیڈ کم رکھنے کی ضرورت ہے تاکہ شاہراہوں پر نئے نئے داخل موٹر یا گاڑی سواروں کے لئے کوئی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

کرن قاسم

کرن قاسم گلگت بلتستان کی پہلی ورکنگ خاتون صحافی ہے جو گلگت بلتستان کی خواتین سمیت عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button