محکمہ گلگت بلتستان میں سکیل 14 کی آسامیاں مشتہیر کرنے کی منظوری
حکومت گلگت بلتستان کا احسن اقدام
گلگت ( کرن قاسم ) صوبائی حکومت گلگت بلتستان نے محکمہ تعلیم ایلمنٹری سکول ٹیچرز سکیل 14 کی 380 خالی آسامیوں پر بھرتی کرنے کے لئے امیداروں سے درخواستیں طلب کرلی محکمہ تعلیم ایلمنٹری سکولز گلگت بلتستان سے تشہیر کی جانے والی ان خالی آسامیوں پر بلتستان ڈویژن سے 195 گلگت ڈویژن سے 108 اور دیامر استور ڈویژن سے 76 اُمیدوار اپنی قسمت آزمائی کریں گے جبکہ 14 سکیل کی مزکورہ تعداد کے اندر خالی آسامیوں کو پر کرتے ہوئے 195 مرد اور 185 خواتین اساتذہ کو لیا جائے گا محکمہ تعلیم ایلمنٹری سکولز سیکرٹریٹ سے جاری معلومات کے مطابق گلگت بلتستان کے دسویں اضلاع سے امیدواروں کا چناؤ عمل میں لایا جائے گا جس میں گلگت کے 50 خالی آسامیوں پر 19 مرد 31 خواتین لئے جائنگے سکردو کے 108 خالی آسامیوں پر 55 مرد اور 53 خواتین کا چناؤ عمل میں لایا جائے گا اسی طرح دیامر کے 51 خالی آسامیوں میں 31 مرد اور 20 خواتین اساتذہ لئے جائنگے ضلع کھرمنگ کے 38 خالی آسامیوں پر 21 مرد اور 17 خواتین ٹیچرز کو لئے جائیں گے جبکہ غذر کے 36 خالی آسامیوں میں 26 مرد اور 10 خواتین ٹیچرز بھرتی کئے جائیں گے ضلع استور کے 25 خالی آسامیوں پر 11 مرد اور 14 خواتین اساتذہ کو لیا جائے گا جبکہ ضلع شگر کے 25 خالی آسامیوں 14 مرد اور 11 خواتین ٹیچرز بھرتی کئے جائیں گے اسی طرح ضلع گانچھے کے 24 خالی آسامیوں پر 17 مرد اور 7 خواتین اساتذہ بھرتی کئے جائیں گے جبکہ ضلع ہنزہ کے 12 خالی آسامیوں پر سب مرد اساتذہ کا چناؤ عمل میں لایا جائے گا اسی طرح ضلع نگر کے 11 خالی آسامیوں میں 1 مرد اور 10 اساتزہ بھرتی ہونگے محکمہ تعلیم ایلمنٹری سکولز کی ان تمام خالی آسامیوں میں حصہ لینے کے لئے خواہشمند امیدوران سے کہا گیا ہے کہ وہ آسامیوں کی اجراء تاریخ سے لیکر 30 یوم کے اندر روزانہ کے بنیادوں پر دن 4 بجے سے پہلے پہلے اپنی آن لائن درخواستیں کروا سکیں گے اور رجسٹریشن کے عمل کے دوران امیدوار کو تمام مطلوبہ معلومات درج کرنے کا پابند کیا گیا ہے ۔کہ