تحریر شیرین کریم
عروج سخن پروگرام کی چیرپرسن ڈاکٹر فضہ انصار اور
انصار مدنی نے نومل گلگت کی تاریخ میں پہلی بار خواتین کیلیے ویمن مارکیٹ کا قیام عمل میں لایا ۔مارکیٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں ڈاکٹر فضہ انصار نے کہا کہ نومل کی خواتین اج کے اس جدید دور میں بھی مارکیٹ نہیں جا پاتی جس کی وجہ خواتین کیلیے الگ مارکیٹ کا نہ ہونا کہ اور اج کے دور میں بھی خواتین کیلیے مرد شاپنگ کرتے ہیں اور خواتین کو شاپنگ کیلیے گلگت کا رخ کرنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے خواتین کیلیے نومل میں الگ مارکیٹ کا قیام عمل میں لایا ہے خواتین چادر اور چاردیواری میں اکر کام کریں گی اور نومل کی خواتین بھی اکر یہاں سے خریدوفروخت کریں گی۔خواتین کو گھر کی دہلیز پر چیزیں میسر ہونگی ۔خواتین مارکیٹ کا نام خدیجہ الکبرا رکھنے کا بھی یہی مقصد ہے کہ حضرت خدیجہؑ خود ایک کاروباری خاتون تھی جو دوسروں کیلیے بھی مشعل راہ ہیں۔
دکاندار خواتین نے کہا کہ چھوٹی چیز خریدنے کیلیے نومل کی خواتین گلگت کا رخ کرتی تھی مگر اب خواتین کو ہر سہولت گھر کے قریب ہی ملیں گی ۔اور ہمارے کیلیے کاروبار بھی چلے گا ہم نے مختلف ٹریننگ کرکے گھروں میں بیٹھے تھے مگر اب یہاں کاروبار کرکے اپنا اور اپنے بچوں کیلیے روزگار کمائیں گی۔