اہم ترینخبریں

انٹرنیشنل ویل چیر ڈے انڈیپنڈنٹ لیونگ سنٹر میں

ویل چیر ہمارے پاوں ہیں امجد ندیم

تحریر شیرین کریم

انٹرنیشنل ویل چیرڈے کے حوالے سے امجد ندیم جو
انڈیپنڈنٹ لیونگ سنٹر کے سی ای او ہیں نے بتایا کہ ویل چیر ہماری ٹانگیں ہوتی ہیں جو ہمیں ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جاتی ہیں۔

ویل چیر کی ایجاد کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ
ویل چیر کی ایجاد کے بعد ہم بھی دوسرے لوگوں کی طرح اب گھروں سے باہر نکلتے ہیں پہلے افراد باہم معذور گھروں تک قید تھے مگر اب نہ صرف مارکیٹ بلکہ گھروں سے نکل کر اپنے لیے روزگار بھی کما سکتے ہیں ۔

انٹرنیشنل ویل چیر ڈے بنانے کا مقصد بھی یہی ہے کہ یہ ویل چیر افراد باہم معزوروں کیلیے ایک امید کی کرن اور زندگی میں رونق بن کر ائی اور معزوروں کی زندگی کو اسان بنایا ۔

اسی طرح ہاشم بھی ویل چیر پر افس اتے جاتے ہیں اور افراد باہم معزوروں کے ادارے میں بطور ٹریننر کام کرتے ہیں نہ صرف امجد ندیم اور ہاشم بلکہ اسی طرح کئی افراد باہم معزوروں کی زندگی ویل چیر نے اسان بنا دیا ہے۔

امجد ندیم کا اس دن کے حوالے سے پیغام یہ ہے کہ ظاہری معذوری کو نہ دیکھیں بلکہ معذوروں کے اندر چھپی ہوئی صلاحیتوں کو نکھارنے کیلیے ہمارا ساتھ دیں۔

شیرین کریم

شیرین کریم کا تعلق گلگت بلتستان سے ہے وہ ایک فری لانس صحافی ہیں جو مختلف لوکل ،نیشنل اور انٹرنیشنل اداروں کے ساتھ رپورٹنگ کرتی ہیں ۔ شیرین کریم فیچر سٹوریز ، بلاگ اور کالم بھی لکھتی ہیں وہ ایک وی لاگر بھی ہیں اور مختلف موضوعات خاص کر خواتین کے مسائل ,جنڈر بیسڈ وائلنس سمیت عوامی مسائل ،موسمیاتی تبدیلی اور دیگر مسائل پر اکثر لکھتی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button