گلگت ( کرن قاسم ) ریجنل سٹی ہسپتال گلگت کے سرکاری ادویات میں خرد برد کیس میں گرفتار ملزمان سے اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ گلگت بلتستان پولیس نے دوران تفتیش اقرار جرم کے بعد ملزمان کی طرف سے خفیہ سٹورز میں چھپائے گئے جگہوں سے 1 لاکھ 87 ہزار 2 سو روپے مالیت کے غبن شدہ سرکاری ادویات کو برآمد کر لیا گیا ہے ذرائع کے مطابق ہفتے کی روز اینٹی کرپشن پولیس نے غریب اور مجبور و مستحق مریضوں کے نام آنے والی سٹی ہسپتال گلگت کی ادویات گھپلہ سکینڈل میں گرفتار ملزمان سے ان کی نشاندھی پر مختلف پرائیویٹ سیکٹرز سے خفیہ طور سٹور کئے گئے جگہوں سے 625 ملی گرام کے 4 کاٹن اگمنٹین جس کی تعداد 720 پیکٹ بنتی ہے برآمد کر لیا ہے واضح رہے کہ فی کاٹن میں اگمنٹین کے 180 پیکٹ موجود ہوتے ہیں جس کی فی پیکٹ 260 روپے قیمت ہے اینٹی کرپشن پولیس ٹیم نے غبن شدہ سرکاری ادویات کی مزید ریکوری کے لئے اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ گلگت بلتستان کی خصوصی عدالت سے گرفتار ملزمان کی جسمانی ریمانڈ کو 3 مارچ 2024 تک حاصل کیا ہے ۔