ہنزہ سے تعلق رکھنے والی ہنر مند خاتون کو ہم ایوارڈ سے نوازا گیا
گلگت بلتستان کی خواتین کسی سے کم نہیں
زرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی
ہنزہ کی خواتین ہر میدان میں آگے خواتین کیلیے رول ماڈل بن گئی ۔
ہنزہ احمد آباد سے تعلق رکھنے والی بی بی آمنہ کو اسلام آباد میں (ہم) ٹی وی کی جانب سال 2024 وومن لیڈرز ایوارڈ سے نوازا گیا۔
یاد رہے بی بی آمنہ التت AKESP Ciqam
پروجیکٹ میں پہلی لیڈیزکارپینٹر ہے جس کے نقش قدم پے چل کر اب بہت سارے خواتین وہاں اپنا روزگار کما رہی
ہیں۔
خواتین لکڑی کے کارخانے میں کام کرتی ہیں اور مختلف چیزیں بناتی ہیں انہی میں سے ایک خاتون امنہ بھی ہیں جنہوں کو پہلی خاتون کارپینٹر ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے
اس قابل ذکر خاتون کا یہ فیصلہ نہ صرف معاشرتی دقیانوسی تصورات کو چیلنج کرتا ہے بلکہ اس حقیقت کے بااختیار ہونے کے ثبوت کے طور پر بھی کام کرتا ہے کہ طاقت، ذہانت اور قابلیت کسی بھی جنس کے لیے مخصوص نہیں ۔
گلگت بلتستان کی خواتین کسی سے کم نہیں اگر مواقعے فراہم کئے جائیں تو ہر میدان میں اپنا لوہا منواسکتی ہیں ۔ ہنزہ کی خواتین ہر میدان میں اگے ہیں اور اپنی مدد اپ کے تحت کام کرہی اور دوسرے خواتین کیلیے رول ماڈل ہیں خواتین نہ صرف گھروں میں بیٹھ کر کام کررہی بلکہ گھروں سے باہر نکل کر بھی کام کرتی ہیں اور اپنا کاروبار چلارہی۔
حکومت کو چاہیے کہ ایسے خواتین کی حوصلہ افزائی کرے اور انکی مالی مدد بھی کرے تاکہ دیگر خواتین کلیے بھی یہ کام کرسکے۔