گلگت (کرن قاسم) گلگت بلتستان اینٹی کرپشن کا ادارہ حرکت میں آگیا ضلعی ہسپتال نگر کے ٹینڈر میں گھپلے کے جرم گرفتار ملزم کی ضمانت اینٹی کرپشن کورٹ نے مسترد کر دی زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ نگر کی ضلعی 30 بیڈ ہسپتال کے ٹینڈر میں بے ضابطگیوں کا جرم سامنے آنے پر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ گلگت بلتستان کی ٹیم نے چھان بین کے بعد ٹینڈر گھپلے کا غلام مرتضی نامی مرکزی ملزم کو گرفتار کیا تھا اور اینٹی کرپشن گلگت بلتستان کی خصوصی عدالت سے ان کا جسمانی ریمانڈ لیا گیا اور وقتاً فوقتاً انھیں مزکورہ کیس میں خصوصی عدالت پیش ہونا پڑا بعد ازاں ملزم کی طرف سے ان کے وکیل امجد حسین ایڈووکیٹ نے ٹینڈر گھپلہ کیس میں گرفتار مبینہ ملزم کی ضمانت کی درخواست عدالت میں جمع کروا دی تھی جس کی سماعت کرتے ہوئے جمعرات کے روز اینٹی کرپشن گلگت بلتستان کی خصوصی عدالت کے معزز جج نے ضمانت درخواست خارج کردی واضح رہے کہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ گلگت بلتستان کی خصوصی عدالت کی طرف سے سپیشل پراسیکیوٹر فقیر شاہ کیس کا دفاع کر رہے تھے ۔