صحت

اچانک ہسپتال کا دورہ

ناقص صفائی پر برہم

ک

 

 

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے صوبائی وزراء کے ہمراہ شہید سیف الرحمن ہسپتال اور پی ایچ کیو ہسپتال گلگت کا اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے صفائی کے فقدان پر اظہار برہمی کرتے ہوئے صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ وزیر اعلیٰ نے کہاکہ ہسپتالوں میں سٹاف اور ڈاکٹرز کی بروقت حاضری کو یقینی بنایا جائے، میڈیا اور دیگر ذرائع سے سٹاف کی بروقت حاضری نہ ہونے کی شکایات موصول ہورہی ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے شہید سیف الرحمن ہسپتال اور پی ایچ کیو ہسپتال میں فوری طور پر بائیو میٹرک حاضری کو نصب کرنے کی ہدایت کی۔ وزیر اعلیٰ نے کہاکہ ایمرجنسی میں ادویات کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔ شہید سیف الرحمن ہسپتال کے کارڈک وارڈ کی خستہ حالی کا نوٹس لیتے ہوئے سیکریٹری صحت اور تعمیرات کو وارڈرز کی حالت بہتر بنانے کے احکامات دیئے۔ وزیر اعلیٰ نے سیکریٹری صحت کو ہدایت کی کہ دستیاب وسائل کا صحیح استعمال یقینی بنائے۔ وزیر اعلیٰ نے مختلف وارڈرز میں موجود مریضوں کی عیادت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آکسیجن سیلنڈرز کی دستیابی سمیت ہسپتالوں کو درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ صحت کا شعبہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

 

 

کرن قاسم

کرن قاسم گلگت بلتستان کی پہلی ورکنگ خاتون صحافی ہے جو گلگت بلتستان کی خواتین سمیت عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button